Sunday, December 8, 2024
Homesliderچھٹی تا آٹھویں جماعت کےلئے اسکولوں کی چہارشنبہ سے کشادگی

چھٹی تا آٹھویں جماعت کےلئے اسکولوں کی چہارشنبہ سے کشادگی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔تلنگانہ حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم کی تجاویز کے بعد 24فروری سے چھٹی  تا 8ویں جماعت کے طلبہ کے لئے بھی اسکول کی کشادگی  کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں 24فروری سے تمام اسکولوں کے مذکورہ  جماعتوں کے لئے بھی تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی تاہم  طلبہ کو کلاسس میں شرکت کےلئے والدین  اور سرپرستوں کی جانب سے اجازت نامہ داخل کرنا ہوگا اور جن طلبہ کے والدین اور سرپرست اپنے بچوں کو اسکول روانہ کرنے کے لئے راضی ہیں ان کو ہی کلاسس میں شرکت کی اجازت دی جارہی  ہے  ۔

دوسری جانب اسکولس پر لازمی ہوگا کہ وہ ایک کمرے  جماعت میں 20 سے زائد طلبہ کو نہ بٹھائیں اور اور کورونا وائرس کے خلاف نافذ تمام رہنمایانہ اصولوں  پر عمل آوری کو یقینی بنائیں  ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤنے محکمہ تعلیم کی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد اسکولوں  میں دیگر جماعتوں کی اجازت  کے احکام جاری کئے ہیں ۔ چیف سیکریٹری تلنگانہ سومیش کمار نے تلنگانہ کے تمام ضلع کلکٹرس ،محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم کے علاوہ دیگر عہدےداروں سے آن لائن  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 فروری سے اسکولوں میں باضابطہ تعلیم 6ویں تا  آٹھویں جماعت تک کے لئے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ اس اعلان کے ساتھ ہی 17لاکھ 24 ہزار طلبہ اسکولوں کو دوبارہ رخ کریں گے  لیکن ان طلبہ کے لئے اسکولوں میں تمام حفاظتی انتظامات کویقینی بنانا اسکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔

اسکولس انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ  کلاسس کے آغاز کے لئے جو رہنمایانہ اصول 9 ویں اور 10 ویں جماعت کےلئے اسکول کی کشادی کے وقت جاری کئے گئے تھے ان پر عمل آوری کو لازمی بنایا جائے ۔اس کے  علاوہ خانگی اسکولوں کے انتظامہہ کو ہدایا ت دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اسکولوں میں صاف  صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے علاوہ کورونا وائرس کے پیش نظر جاری کئے گئے رہنماےاصول  پر عمل آوری کو یقینی بنانے ۔