مہابلی پورم۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے آج غیر رسمی بات چیت کی اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے اسی طرح کی مزید غیر رسمی مذاکرات سے اتفاق کیا۔
ہندوستان نے چینی شہریوں کے ملٹی انٹری پر پانچ سال کے لئے ٹورست ای ویزا دینے کا اعلا ن کیا۔ یہ اعلان بیجنگ میں واقع ہندوستانی مشن نے کیا۔ انہوں نے کہا دونوں ملکوں کے شہریوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے مقصد سے چینی شہریوں کے لئے ای ویزا میں رعایت دی جائے گی جس سے زیادہ سے زیادہ چینی سیاح ہندوستان کا دورہ کرسکیں۔
اس سال اکتوبر سے چینی شہری ملٹی انٹری پر ٹورسٹ ای ویزا کے لئے درخواست د ے سکتے ہیں۔ جس کی مدت پانچ سال کی ہوگی۔ پانچ سال کے لئے ٹورسٹ ای ویزا کے لئے80 ڈالر فیس ادا کرنا ہوگا۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی او رچین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان یہاں وفد کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں لیڈروں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان وفد سطح کی ملاقات کا آغاز کرتے ہوئے مودی نے کہا چینائی ہندوستان اور چین کے درمیان رشتوں کا گواہ بنا ہے اور اس اجلاس سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک نیا باب شروع ہوا ہے
ہندوستان اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کو بڑھانے کا عزم کرنے کے ساتھ دو طرفہ تجارتی خسارے کو دور کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی ادارہ جاتی نظام بنانے اور حفاظت اور سیکورٹی فورسز کے درمیان باہمی تبادلے اور رابطہ بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ کی دوسری غیر رسمی سربراہ مذاکرات کے اختتام کے بعد خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے یہاں پریس کانفرنس میں سربراہ مذاکرات کے نتائج اشتراک کئے اور کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ ووہان اسپرٹ کے بعد چینائی رابطہ سے دونوں ممالک کے درمیان ایک نئے دورکا آغاز ہو جائے گا۔
گوکھلے نے کہا کہ دوسرے دن ہفتہ کو دونوں رہنماؤں کے درمیان تنہائی میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت ہوئی اور پھر وفد سطح کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً ساڑھے چھ گھنٹے تک بات چیت اور دوپہر کے ضیافت کے بعد واپسی کے پہلے جن پنگ نے بات چیت کو بہت مفید قرار دیا اور کہا کہ بات چیت کے نتائج پر ان کی حکومت جلد ہی مناسب اقدامات کرے گی۔