Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںچیوڑلہ سے کانگریس کے اُمیدوار ’کونڈا وشویشور ریڈی ہیں تلنگانہ و آندھرا...

چیوڑلہ سے کانگریس کے اُمیدوار ’کونڈا وشویشور ریڈی ہیں تلنگانہ و آندھرا کے سب سے امیر سیاست داں

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد :ریاست تلنگانہ کے حلقہ لوک سبھا چیوڑلہ سے کانگریس پارٹی کے اُمیدوار ’کونڈا وشویشور ریڈی 895کروڑ روپیوں کے خاندانی اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔جس سے وہ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا کے سب سے امیر سیاست داں بن گئے ہیں۔

وشویشور ریڈی کے پاس 223کروڑ روپیوں کی متحرک اثاثے ہیں۔جبکہ ان کی اہلیہ کے سنگیتا ریڈی (جوائنٹ مینجنگ ڈائریکٹر اپولو ہاسپٹل)کے 613کروڑ روپئے ہیں۔اور ان کے بیٹے کے پاس 20کروڑ کی جائیداد ہے۔اس کے علاوہ گھر کے کسی فرد کے پاس ذاتی کاریا دوسری کوئی گاڑی نہیں ہے۔
وشویشور ریڈی کے پاس 36کروڑمالیت کی غیر متحرک جائیداد ہے۔اور ان کی اہلیہ کے پاس 1.81کروڑ کی۔انجنئیر سے سیاست داں بنے وشویشور ریڈی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران اقرار نامہ میں یہ بات بتائی۔
2014میں انہوں نے 528کروڑ سے زیادہ کی خاندانی جائیداد بتائی تھی۔اُس کے بعد انہوں نے TRSکے امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا اور منتخب ہوئے تھے۔پھر اُنہوں پچھلے دسمبر میں اسمبلی الیکشن سے قبل کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔
بتادیں کہ آندھرا پردیش کے کابینی وزیر پی نارائین ،جو نارائینا گروپس آف انسٹیٹیوشن کے مالک ہیں،نے جمعہ کو نیلور حلقہ اسمبلی کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کر تے ہوئے 667کروڑ کی خاندانی جائیداد ہونے کی بات بتائی۔