Tuesday, May 28, 2024
Homesliderڈرون کے ذریعہ کے ذریعہ دوست کی والدہ کو عید کا تحفہ

ڈرون کے ذریعہ کے ذریعہ دوست کی والدہ کو عید کا تحفہ

ریاض ۔سعودی عرب میں ایک نوجوان نے ڈرون کے ذریعہ دوست کی والدہ کوعید کا  تحفہ  بھیجا ہے  جس میں ادویات بھی شامل تھی۔ سعودی نوجوان سعید الزہرانی نے کہا ہے کہ موجودہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام کارروائی  انجام دی گئی ہے۔
 ویب نیوز  کے مطابق الزہرانی نے کہا کہ سعودی عرب میں ڈرون کے ذریعے تحفے کی ترسیل کا یہ پہلا واقعہ ہے۔سعید الزہرانی  کے بموجب  وزارت صحت اور وزارت مواصلات مقامی نوجوانوں کی سرپرستی کرے اور کورونا کی وبا سے بچاؤ کے اس طریقے کو رائج کرنے میں حصہ لے تو کافی بہتر ہوگا۔
سعودی نوجوان نے مزید کہا  کہ اس نے تحائف کی ترسیل کے لیے ڈرون کے استعمال کا پہلے تجربہ کیا تھا  بعدازاں اپنے دوست کو یہ سہولت فراہم کی۔ ڈرون کے ذریعے ادویہ، طبی سازو سامان اور بنیادی اشیا آسانی سے بھیجی جاسکتی ہیں۔اس کا  کہ تحفے کی ترسیل میں جو ڈرون استعمال کیا وہ اس کا اپنا بنایا ہوا نہیں ہے لیکن  ٹیکنالوجی میں کچھ ترمیم اور اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈرون اڑانے کے لائسنس کے حوالے سے الزاھرانی نے کہا کہ محکمہ شہری ہوا بازی سے اس کا لائسنس حاصل کیا ہوا ہے۔ڈرون 3 سے 7 کلو میٹرتک کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔الزہرانی کو سوشل میڈیا پر سعودی صارفین سراہا رہے ہیں اور اس کے تجربے کو بڑے پیمانے پر نافذ کرنے کا مطالبہ بھی کرنے لگے ہیں۔