حیدرآباد: جنوبی ہندوستانی فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ کاجل اگروال کی ممبئی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین گوتم کیچلو سے شادی ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں اگست میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں تھیں لیکن اداکارہ نے اس معاملے پر خاموشی برقرار رکھی جس کے بعد میں یہ خبر بھی دم توڑ گئی لیکن اب یہ خبرجیسے ہی منظر عام پر آئیں سوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے ہونے لگے ہیں جس کے بعد اداکارہ نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شادی 30 اکتوبر کو ممبئی میں ایک چھوٹی اور خانگی تقریب ہوگی ۔
انہوں نے کہا یہ بتانے سے مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے 30 اکتوبر 2020 کو ممبئی میں گوتم کِچلو سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ہمارے گھر والے شریک ہوں گے اوریہ ایک چھوٹی اور خانگی تقریب ہوگی ۔ کاجل نے مزید کہا کہ اس وبائی بیماری نے یقینا ہماری خوشی کو ماند کیا ہے لیکن ہمیں مل کر اپنی زندگی کا آغاز کرنے پر خوشی ہے اور جانتے ہیں کہ آپ سب اپنی نیک تمناؤں کے ساتھ ہماری حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے کئی برسوں سے مجھ سے جو محبت کی تھی اس کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔
کاجل نے واضح کردیا کہ وہ شادی کے بعد بھی کام جاری رکھیں گی ۔ کاجل نے کہا کہ میں اب بھی وہی کام جاری رکھوں گی جس کو میں سب سے زیادہ پسند کرتی ہوں ۔ اپنے مداحوں کو تفریح فراہم کرتی رہوں گی، اب یہ ایک بالکل نئے مقصد اور معنی کے ساتھ ہوگا۔ آپ کی ختم نہ ہونے والی محبت کے لئے آپ کا شکریہ ۔
گوتم ممبئی کے کیتھیڈرل اینڈ جان کونن اسکول کا سابق طالب علم ہیں اور اس نے ٹفٹس یونیورسٹی میں اپنی اعلی تعلیم مکمل کی ہے۔ انسٹاگرام بائیو کے مطابق ، وہ ڈسکرن لیونگ کے مالک ہیں جوکہ انٹیریر ڈیزائن اور گھریلو سجاوٹ کے لئے ای کامرس منصوبہ کی سہولیات فراہم کرتاہے ۔