Saturday, July 13, 2024
Homesliderکانگریس آپ کے ساتھ ہے ،احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو سونیا گاندھی...

کانگریس آپ کے ساتھ ہے ،احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو سونیا گاندھی کا پیغام

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے فوج میں بھرتی کی نئی اسکیم کی مخالفت کرنے والے نوجوانوں سے تحریک کو پرامن اور عدم تشدد پر رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی اس اسکیم کو واپس حاصل کرنے کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دے گی۔ہفتہ کو ملک کے نوجوانوں کے نام ایک پیغام میں صدر کانگریس  سونیا گاندھی نے کہا آپ ہندوستانی فوج میں شامل ہونے اور ملک کی خدمت کا ایک اہم کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ فوج میں لاکھوں اسامیاں خالی ہونے کے باوجود پچھلے تین سالوں سے بھرتی نہ ہونے کا درد سمجھ سکتی ہوں۔ مجھے ان نوجوانوں سے بھی پوری ہمدردی ہے جو ایئرفورس میں بھرتی کا امتحان دے کر نتیجہ اور تقررات  کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ حکومت نے آپ کی آواز کو نظر انداز کرتے ہوئے فوج کی نئی بھرتی کی اسکیم کا اعلان کیا ہے جو کہ مکمل طور پر بے سمت ہے۔ آپ کے ساتھ ساتھ کئی سابق فوجیوں اور دفاعی ماہرین نے بھی اس منصوبے پر سوالیہ نشان اٹھائے ہیں۔سونیا  گاندھی نے کہ کانگریس مضبوطی سے آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور اس اسکیم کو واپس حاصل کرنے اور آپ کے مفادات کے تحفظ کے لیے لڑنے کا وعدہ کرتی ہے۔ ایک سچے محب وطن کی طرح ہم سچائی، عدم تشدد، تحمل اور امن کے راستے پر چلتے ہوئے حکومت کے سامنے اپنی آواز بلند کریں گے۔
کانگریس صدر نے کہا میں آپ سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ اپنے جائز مطالبات کے لیے پرامن اور غیر متشدد طریقے سے احتجاج کریں۔ کانگریس آپ کے ساتھ ہے۔قابل ذکر ہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سونیا گاندھی کی جانب سے مھئ’طئ’’ئ،’لک کے نوجوانوں کو یہ پیغام جاری کیا جس میں سونیا گاندھی نے نوجوانوں کے ساتھ کانگریس کے ہونے کی بات کہی ہے ۔