نئی دہلی: سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی،سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری،سابق وزیر آعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کے روز”شکتی استھل‘‘ پہنچ کر سابق وزیر آعظم اندرا گاندھی کی 35 ویں برسی پر انہیں خراج پیش کیا،اور گلہائے عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا ”آج ہم ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر آعظم اندرا گاندھی کی قربانی کا احترام کرتے ہیں،بطور وزیر آعظم اندرا گاندھی نے ملک کی قومی سلامتی،معیشت،جمہوریت اور خارجہ پالیسی میں بے پناہ تعاون کیا۔وہ سبھی ہندوستانیوں سے پیا ر کے لئے ہمیشہ یاد کی جائیں گی۔
سابق وزیر آعظم و اپنی دادی کو خراج پیش کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”میری دادی اور سابق وزیر ؤعظم م،سز اندرا گاندھی جی کو ان کی شہادت کی برسی پرخراج پیش کیا گیا“۔اندرا گاندھی کے ہمراہ خدمات انجام دینے والے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے ٹویٹ کرکے انہیں خراج پیش کیا۔
واضح ہو کہ آئرن لیڈی کے نام سے مشہور کانگرے سپارٹی کی رہنما و سابق وزیر آعظم اندرا گاندھی کو 31اکٹوبر 1984کو ان کی رہائش گاہ پر ان کے باڈی گارڈ وں نے قتل کر دیا تھا۔