Thursday, April 24, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکانگریس کا انتخابی منشو رہےجھوٹ کا دستاویز:نریندر مودی

کانگریس کا انتخابی منشو رہےجھوٹ کا دستاویز:نریندر مودی

- Advertisement -
- Advertisement -

پاسی گھاٹ (ارونا چل پردیش) :لوک سبھا انتخابات کے لئے وزیر آعظم نریندر مودی بی جے پی کی کامیابی کے لئے کئی ریلیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔چہارشنبہ کو ارونا چل پردیش میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی پر جم کر تنقید کی۔اور کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کئے انتخابی منشور کو ڈھکوسلہ پتریعنی جھوٹ کا دستاویز قرار دیتے ہوئے وزیر آعظم نریندر مودی نے کانگریس پر 60سالوں میں مشرق وسطی میں لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہونے کا الزام لگایا۔

مودی نے کہا کہ ایک خاندان نے 55سال تک ملک پر حکمرانی کی ہے۔لیکن وہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ انہوں نے ارونا چل پردیش اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں کے لئے کیا کیا ہے۔مگر میں ایک ایسا شخص ہوں جو چیلنجوں کو قبو ل کرنے تیارہے۔میں یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ پانچ سالوں میں میں نے وہ سب کیا ہے جو کرنے کی ضرورت تھی،لیکن یہ چوکیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے بغیر رکے کام کر رہا ہے۔مودی نے کہا  کانگریس نے انتخابی منشور جاری کیا ہے ،جو جھوٹ سے بھرا ہے۔

مودی نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ 2004میں کانگریس کے منشور میں 2009تک ملک کے سبھی گھروں میں بجلی دینے کا وعدہ کیا گیا تھا ۔لیکن انہوں نے 2009میں پھر وہی وعدہ دہرایا۔پھر 2014میں انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں 100فیصد اور دیہی علاقوں
میں 90فیصد خاندانوں کو بجلی کا کنکشن دیا جائے گا۔لیکن 2014میں جب ہماری حکومت آئی تب بھی 18000گاؤں کو بجلی سے جوڑا جانا باقی تھا۔لیکن بی جے پی حکومت نے 1000دنوں کے اندران سبھی 18000گاؤں کو بجلی سے جوڑا۔

مودی نے کہا کہ بی جے پی مختلف کمیو نیٹیوں کی ثقافت،روایت اور تاریخ کی حفاظت کے لئے ہے۔اور یہ چوکیدار عوام کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔آپ نے 60سالہ کانگریس کا دور اقتدار دیکھا اور ہماری 60مہینوں کی حکومت بھی دیکھی ۔کیا ان کے دورہ اقتدار میں کو ئی وزیر آعظم یہاں آیا۔۔۔؟ جبکہ میں پچھلے پانچ سالوں کے دوران 30بار ارونا چل پردیش اور مشرق وسطی میں آیا ہوں۔
نریندر مودی نے کہا کہ چوکیدار ہمیشہ جاگتا رہتا ہے۔اور چلا کر لوگوں کو جگاتا ہے۔اسی طرح یہ چوکیدار آپ کو کانگریس کے جھوٹے لیڈروں اور اس کے جھوٹے وعدوں کے خلاف جگانے آیا ہے۔

واضح ہوم کہ دو لوک سبھا نشستوں اور اروناچل پردیش میں 60اسمبلی نشستوں کے لئے گیارہ اپریل کو انتخابات ہو ں گے۔