نئی دہلی: کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے انتخابی منشور پر بی جے پی نے سخت تنقید کی ہے۔مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے لوک سبھا انتخابات کے لئے جاری ، کانگریس کے منشور میں کئے گئے وعدے کو خطرناک بتایا۔
ارون جیٹلی نے کہا کہ کانگریس کے منشور میں میں جو آئیڈیا ہے وہ خطرناک ہے۔راہل گاندھی کے دوستوں نے جو منشور بنایا ہے وہ جموں کشمیر اور ملک کے تحفظ کے لئے صحیح نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ جو وعدے کرتے ہیں سے لاگو کرتے ہیں ۔اس منشور میں ایسے ایجنڈے ہیں جو ملک کو توڑنے کا کام کرتے ہیں۔
جیٹلی نے کہا کہ سابق میں کانگریس پارٹی اور نہرو گاندھی خاندان نے جموں کشمیر کے تعلق سے جو فیصلہ کیا تھا ،وہ تاریخی بھول تھی۔اس کے لئے ملک انہیں معاف نہیں کر سکتا۔اس ایجنڈے کو اور خطرناک طریقے سے آگے بڑھانے کی تیاری ہے۔