Monday, January 13, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکانگریس کے نانا پٹولے مہاراشٹرا اسمبلی کے 14ویں اسپیکر بنے

کانگریس کے نانا پٹولے مہاراشٹرا اسمبلی کے 14ویں اسپیکر بنے

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی: مہا راشٹرا میں اسپیکر کے عہدے کے لئے منعقد کئے گئے انتخاب کے دوران بی جے پی نے اپنے امیدوار کشن کٹھور کا نام واپس لے لیا،جس کے بعد،کانگریس کے سینئیر رہنما نانا ایف پٹولے اتوار کے روز یہاں مہاراشٹرقانون ساز اسمبلی کے 14ویں اسپیکر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔یہ اعلان پروٹیم اسپیکر دلیپ والسے پاٹل نے کیا،جسے حکمران مہا وکاس اگھاڑی اور اپوزیشن مہا یوتی اتحاد نے تالیوں کی گونج کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔

پٹولے، حکمراں شیو سینا۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے امیدوار تھے۔جنہوں نے ہفتہ کی سہ پہر کو 169ووٹ کے ساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کئے۔پٹولے کے انتخاب کے اعلان کے فوری بعد ہی،وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور ایم وی اے کے دیگر رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی اور دو دہا ئیوں سے زیادہ عرصہ تک مہاراشٹرا میں رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کی حیثیت سے ان کی شراکت کو یاد کیا۔وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ”ناناپٹولے ایک کسان خاندان سے آئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ سبھی کے ساتھ انساف کریں گے“۔

واضح ہو کہ،2014 کے لو سبھا انتخابات میں نانا پٹولے نے بھندارا سے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا اور پرفل پٹیل کو شکست دی تھی۔لیکن بعد میں نانا پٹولے نے وزیر آعظم نریندر مودی کے خلاف محاذ کھول کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔نانا پٹولے 2019 کے لو ک سبھا انتخابات میں ناگپور میں نتن گڈ کری سے ہار گئے تھے۔