Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگکرنول میں چھت گرنے سے 15افراد زشدیدطور پرزخمی

کرنول میں چھت گرنے سے 15افراد زشدیدطور پرزخمی

- Advertisement -
- Advertisement -

کرنول : منگل کی صبح کرنول ضلع کے بی ٹنڈرا پاڈو گاؤں میں چھت کے ساتھ دیوار گرنے سے 15افرادشدیدطور پرزخمی ہو گئے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرین محرم کا جلوس دیکھنے کے لئے گھر کی چھت پر کھڑے تھے۔زخمیوں کو کرنول کے گورنمنٹ جنرل اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔15 میں سے پانچ کو کھوپڑی اور ہڈی کے فریکچر کا سامنا کرنا پڑاہے۔

دیہاتیوں نے محرم جلوس میں انگار ے سے بھرے گڑھے کے قریب رقص کر رہے تھے۔اور کئی لوگ اس کا نظارہ کر رہے تھے۔کئی لوگ اپنے گھروں کی چھتوں سے اس رقص کا نظارہ کر رہے تھے۔اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔اور لوگ زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔