Friday, July 12, 2024
Homesliderکشمیر فائل کی کامیابی سے اکشے کمار مایوس

کشمیر فائل کی کامیابی سے اکشے کمار مایوس

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کی فلم دی کشمیر فائلز اس وقت ہر جگہ موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ ساتھ ہی اس کم بجٹ کی فلم نے باکس آفس پر بھی زبردست کمائی کی ہے۔ حال ہی میں وویک اگنی ہوتری اور اکشے کمار ایک تقریب میں پہنچے تھے۔ یہاں اکشے کمار کی فلم بچن پانڈے کی نا کامی کا درد صاف نظر آرہا تھا۔ اکشے  نے سب کے سامنے اپنے دل کی بات کہی۔ اکشے کمار نے کہا ہم سب کو ملک کی کہانیاں سنانی پڑتی ہیں، کچھ جانی پہچانی، کچھ ان سنی نہیں ہوتیں۔ جیسے وویک اگنی ہوتری نے دی کشمیر فائیلز بنا کر ہمارے ملک کی ایک انتہائی دردناک کہانی کو سامنے رکھا ہے ۔ یہ فلم ایک ایسی لہر بن کر آئی جس نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ اور بات ہے کہ میری فلم  بھی  اس میں ڈوب گئی۔ اکشے کمار کی فلم  ڈوبنے کی بات پر وہاں موجود لوگ خوب ہنسے۔

وویک اگنی ہوتری نے بھی اکشے کمار کی فلم دی کشمیر فائلز کی تعریف کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وویک اگنی ہوتری نے اکشے کمار کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شائع کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا فلم دی کشمیر فائلز کی تعریف کرنے کے لیے اکشے کمار کا شکریہ۔اس کے ساتھ ہاتھ جوڑنے والے ایموجیز بھی بنائے گئے ہیں۔یادر ہے کہ فلم دی کشمیر فائلز 11 مارچ کو ریلیز ہوئی تھی اور 200 کروڑ سے زیادہ کما چکی ہے۔ وہیں اکشے کمار کی فلم ‘بچن پانڈے 18 مارچ کو ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی۔

فلم دی کشمیر فائلز نے تیسرے جمعہ تک اب تک مجموعی طور پر 211.83 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم نے پہلے ہفتے میں 97.30 کروڑ روپے اور دوسرے ہفتے میں 110.03 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔اکشے کمار کی فلم بچن پانڈے میں ارشد وارثی، کریتی سینن اور جیکولین فرنانڈس اہم کرداروں میں ہیں۔  اکشے کمار کی آنے والی فلموں میں رام سیتو، رکشا بندھن، پرتھوی راج، سیلفی، سنڈریلا شامل ہیں۔