- Advertisement -
- Advertisement -
سری نگر: جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں ڈسٹرکٹ کمشنر کے دفتر کے قریب ہفتہ کے روز گرینیڈکے دھماکے میں کم از کم 14افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں ظہور رضوی نامی ایک مقامی صحافی اور ٹریفک پولیس اہلکار شامل ہیں۔پولیس کے مطابق یہ دھماکہ صبح تقریبا 11بجے ہوا تھا۔زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔دھماکہ کے بعد سرچ آپریشن کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔