Tuesday, April 22, 2025
Homesliderکلاس روم میں ساتھی نے طالب علم کو گولی ماردی

کلاس روم میں ساتھی نے طالب علم کو گولی ماردی

- Advertisement -
- Advertisement -

بلند شہر۔ کمرے جماعت میں طالب علموں کے درمیان بحث ،تکرار اور لڑائی جھگڑے طالبی علمی کے دور کی سنہری یادیں ہوتی ہیں لیکن اس دور میں طالب علموں کے درمیان کے جھگڑے قتل تک پہنچ چکے ہیں کیونکہ اترپردیش کے ایک تازہ ترین واقع نے سب کے دل دہلادئے ہیں ۔تفصیلات کے بموجب اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے شکارپور علاقے میں موجود سورج بھاون سروسوتی ودیہ مندر انٹرکالج میں 10 ویں جماعت کے ایک طالب علم ساتھی طالب علم نے گولی مار کر قتل کردیا۔

 موصولہ اطلاع کے مطابق دونوں طالب علموں کے درمیان کرسی ہٹانے کے ضمن میں تنازعہ کھڑا ہوا جس نے طالب علم کی جان ہی لے لی ۔اپنے ساتھی کو قتل کرنے کےلئے طالب علم نے اپنے چچا کے لائسنس یافتہ بندوق سے اس سنسنی خیز واردات کو انجام دیا ہے ۔ ملزم کو اسکول میں ہی گیٹ بند کرکے پکڑ لیا گیا۔گاؤں آنچرو کلا باشندہ روی کمارکا 14سال کا بیٹا ٹرجن نگر کے سورج بھان سروستی ودیا مندر انٹرل کالج میں 10ویں جماعت کا طالب علم ہے۔ سال 2020کے آخری دن جمعرات کو دیگر طلبہ کے ساتھ ٹرجن بھی اسکول پہنچا۔ کلاس شروع ہونے سے پہلے ہم جماعت سنی چودھری نے ٹرجن کو ایک کرسی اٹھا کر دوسری طرف رکھنے کی ہدایت دی ۔کرسی ہٹانے کےلئے دونوں کے درمیان نونک جھونک ہوئی جس کے بعد نوبت یہاں تک پہنچی کہ سنی نے بیگ سے پستول نکال کر یکے بعد دیگر دو گولیاں ٹرجن کو مار دیں جس سے اس کی موت ہوگئی۔گولی چلتے ہی دیگر طلبہ میں بھگدڑ مچ گئی۔اس کا فائدہ اٹھا کر خاطی طالب علم کلاس سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔

اس کے بعد پرنسپل پربھات کمار ورما نے فوراً ہی اسکول کا مین گیٹ بند کرواکر پولیس کی اطلاع دی۔ پولیس نے اسکول آمد کے ساتھ ہی قتل کے ملزم سنی کو پستول سمیت گرفتار کرلیا۔طالب علم کے پاس پستول کہاں سے آئی اس کی ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ پستول طالب علم کے چچا کی بتائی جارہی ہے ۔اسکول کے پرنسپل نے کہا ہے کہ کرسی ہٹانے کے سلسلے میں دونوں کا جھگڑا ہوا تھا۔ ٹرجن کے قتل کی خبر سنتے ہی مقتول کے گھر میں ماتم مچ گیا۔