Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکمسن کی عصمت ریزی کا ملزم راجو نے خود کشی کرلی

کمسن کی عصمت ریزی کا ملزم راجو نے خود کشی کرلی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے علاقے  سعیدآباد سنگارینی کالونی میں کمسن لڑکی کا عصمت ریزی کے بعد قتل کرنے کی واردات میں ملوث ملزم راجو کی گرفتاری کےلئے پولیس نے جہاں  اپنی تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی تھی اور اس ملزم کی اطلاع دینے والے کو 10 لاکھ کا انعام دینے کا بھی اعلان کردیا تھا جس کے بعد لگتا ہے کہ اپنی گرفتار اور سخت ترین انجام کے پیش نظر راجو نے خود کشی کرلی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق راجو کی جانب سے  ریل کے آگے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلینے کی اطلاعات ملی ہیں۔ ریاست کے ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے ٹیوٹر پر اس کی اطلاع دی۔ ملزم راجو نے گھن پور  ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔گھن پور پولیس  اسٹیشن  حیدر آباد سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر گھٹکیسر کے حدود میں آتا ہے ۔پولیس نے اس کے ہاتھ پر راجو نام کے ٹاٹو سے ملزم کی شناخت کی۔ ٹوئٹر پر پولیس نے اس کی متعدد تصاویر شائع کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اس نے ریل کے سامنے گود کر خودکشی کرلی ہے ۔واضح رہے کہ ملزم راجو کو پولیس کی جانب سے تلاش کیا جارہا تھا اوراس کی گرفتاری پر10 لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا اور پولیس کی جانب سے اس کی شدت سے تلاش جاری تھی

محمود علی کی متاثرہ خاندان سے ملاقات اور چیک حوالے

ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی  اور ستیہ وتی راٹھود آج صبح کے ابتدائی اوقات میں متاثرہ نابالغ لڑکی کے والدین سے سنگرینی کالونی سعیدآباد حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اور خاندان کے دیگر افراد کو تسلی دی تھی کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ حکومت کی جانب سے معاوضہ ایکس گریشیا  کی مد  20.00 لاکھ کا چیک حوالے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے  ریاستی حکومت کی طرف سے مدد اور دیگر تعاون  کی  یقین دہانی کروائی تھی  اور مجرم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی اور انصاف جتنا جلد ممکن ہو سکے دلوانے کی بات کہی تھی ۔ اس ملاقات کے چند گھنٹے بعد ہی ملزم راجو کی خود کشی کی خبر موصول ہوئی ہے ۔