Tuesday, June 10, 2025
Homesliderکنگنا روات سے پدم شری ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ

کنگنا روات سے پدم شری ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ۔ بہار کے سابق چیف منسٹر جیتن رام مانجھی نے جمعرات کو صدر رام ناتھ کووند سے ہندی فلموں کی اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کے متنازعہ “حقیقی آزادی” کے تبصرہ  کے بعد انہیں  دیا گیا پدم شری ایوارڈ واپس لینے کی درخواست کی۔ مانجھی نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ  صدر کو کنگنا رناوت کا پدم شری ایوارڈ واپس لینا چاہیے ورنہ پوری دنیا کو یہ سمجھنا پڑے گا کہ مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، بھگت سنگھ، سردار پٹیل، شیاما پرساد مکھرجی اور دیگر نے آزادی کی بھیک مانگی تھی، انگریزوں نے انہیں دیا ، کنگنا شرم کرو۔

 ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کنگنا نے کہا  ہے کہ ،آزادی بھیک مانگنے سے ملی، یہ حقیقی آزادی نہیں ہے۔ ہم نے 2014 میں حقیقی آزادی حاصل کی ہے ۔جیتن رام مانجھی کے علاوہ بی جے پی لیڈر ورون گاندھی نے بھی ان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ایک بار اس نے مہاتما گاندھی کی قربانیوں کی توہین کی اور ان کے قاتل کی تعریف کی، اب، اس نے منگل پانڈے، بھگت سنگھ، چندر شیکھر آزاد، رانی لکشمی بائی، نیتا جی سبھاش چندر بوس، اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے لاکھوں آزادی پسندوں کی قربانیوں کی توہین کی۔ ایسی سوچ رکھنے والے کو پاگل یا غدار کیا کہوں؟

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہےکہ کنگنا آئے دن کچھ نہ کچھ متنازعہ بیان دیتی  ہیں جس سے انکی شہرت ہو ۔کنگنا نے کبھی فلمی ایواڈز کو نشانہ بنا تو کبھی مہماتما گاندھی کی توہین کی ہے اور کبھی ملک کے اقلیتوں کو نشانہ بنایا ہے ۔کنگنا کے اس متنازعہ بیان کے بعداداکارہ پر چاروں گوشوں سے نہ صرف تنقید ہورہی ہے بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کئی ایک میمز سے گردش کروائے جارہے ہیں جن میں ایک سب سے متاثر کن میم یہ ہے جس میں مودی اور امیت شاہ دونوں کنگنا کا انٹرویو لے رہے ہیں ۔کنگنا سے مودی اورا میت شاہ سوال کررہے ہیں کہ ہم تمہیں پدم شری ایوارڈ کیوں دیں؟اس پر ادکارہ جواب دے رہی ہیں کہ ہم نے آزادی 2014 میں حاصل کی۔اس جواب کے بعد مودی اور امیت شاہ کہہ رہے ہیں کہ چلو اب تم کونسا ایواڈر لینے پسند کرو گی اس پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔