Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیکورنا وائرس مصر بھی پہنچ گیا،پہلے مریض کی شناخت

کورنا وائرس مصر بھی پہنچ گیا،پہلے مریض کی شناخت

- Advertisement -
- Advertisement -

قاہرہ ۔مصری وزارت صحت و آباد کاری اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق مصر میں ایک غیر ملکی باشندے میں ورونا وائرس پایا گیا ہے۔ یہ مصر میں کورونا کا پہلا معاملہ ہے۔ غیر ملکی کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہے۔ معائنہ کی رپورٹ سے اس کی تصدیق ہوگئی۔مشترکہ اعلا میے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ متاثرہ شخص کا تعلق کس ملک سے ہے۔ یہ بھی ظاہر نہیں کیا گیا کہ وہ مرد ہے یا عورت۔ متاثرہ شخص مصر کب پہنچا اور وہ کس علاقے میں رہائش پذیر ہے۔مصر کے صحت حکام نے کورونا وائرس میں مبتلا غیر ملکی کوباشندے کو دواخانہ میں داخل کردیا ہے۔ جہاں اسے دیگر مریضوں سے الگ رکھا گیا ہے۔ اس کا علاج کیاجارہاہے اور اس پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

مصری صحت حکام کے مطابق غیر ملکی مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صحت حکام نے اعلان کیا کہ اس کے یہاں نیو کورونا وائرس میں مبتلا دو افراد صحت یاب ہوگئے جبکہ پانچ کا علاج جاری ہے ۔علاوہ ازیں دیگر ممالک سے بھی کورنا وائرس کے مریضوں کی صحت یاب ہونے کی مثبت خبریں آرہی ہیں جس سے عوام میں کورونا وائرس کی دہشت کم ہونے کے علاوہ معالجین کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں ۔