Monday, June 9, 2025
Homeبین الاقوامیکورونا وائرس سے پناہ گزینوں کے خیمہ زیادہ متاثر ہونے کے خدشات

کورونا وائرس سے پناہ گزینوں کے خیمہ زیادہ متاثر ہونے کے خدشات

- Advertisement -
- Advertisement -

برلن: ایک ایسے وقت میں جب کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے اور اس سے محفوظ رہنے کے طریقوں میں سب سے اہم سماجی فاصلہ اور ہاتھوں کو بار بار صابن اور صاف پانی سے دھونا ہے، دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے خیموں میں ان اقدامات پر عمل کرنا ناممکن حد تک مشکل ہے۔اقوام متحدہ کا پناہ گزینوں کا ادارہ (یو این ایچ سی آر) اپنے طور پر ان پناہ گزینوں کو محفوظ رکھنے کے اقدامات کر رہا ہے۔ادارے کے ترجمان، بابر بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے  کہا  ہے کہ ابھی تک صرف جرمنی میں مقیم کچھ پناہ گزیں اس مرض میں مبتلا پائے گئے۔ لیکن، یو این ایچ سی آر تمام ملکوں سے جہاں پناہ گزیں مقیم ہیں کہہ رہا ہے کہ وہ اپنے نیشنل ایکشن پلان میں ان پناہ گزینوں کو بھی شامل کریں۔

انہوں کہا کہ  ایران  اور اسکے پڑوسی ملک نے اس سلسلے میں مثبت جواب دیا ہے اور باقی ممالک بھی تعاون کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یو این ایچ سی آر نے اس مرحلے پر ان پناہ گزینوں کے لئے دنیا کے ملکوں سے 255 ملین ڈالر کی مدد کی اپیل کی ہے اور کئی ملکوں کی جانب سے مثبت جواب بھی مل رہا ہے۔