Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیکورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی

کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتوں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

بیجنگ ۔ چین میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 500 کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ وائرس کے تصدیق شدہ معاملات کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین مزید 65 ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 490 تک پہنچ گئی۔

چینی حکام کی جانب سے کورونا وائرس کو روکنے کی کوششوں کے تحت صوبہ ہوبے کے اطراف کے شہروں کے ساتھ مزید شہروں پر پابندیاں نافذ کرنے میں اضافہ ہوا ہے۔دیگر کئی ممالک سے کورونا وائرس کے معاملات سامنے آئے ہیں جو چین سے نہیں تھے جس کی وجہ سے عالمی تشویش میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 3711 افراد کو لے جانے والے بحری جہاز پر 10 لوگوں میں بھی اس وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں جاپان کے ساحل پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

 ہانگ کانگ میں ایک سابق مسافر میں بھی وائرس کی تصدیق کے بعد جاپانی حکام نے بحری جہاز میں سوار تمام افراد کے ٹسٹ کا آغاز کردیا تھا۔شبہ ہونے میں گزشتہ ہفتے سے 5 کروڑ 60 لاکھ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت ووہان صحت کی ہنگامی صورتحال کا مرکز ہے۔شنگھائی کے جنوب مغرب سے 175 کلومیٹرز کے فاصلے پر واقع شہر ہانگڑو میں چین کی سب سے بڑی آن لائن کاروباری کمپنی علی بابا کے قریب گلیوں کو سبز رنگ کی باڑ سے بند کردیا گیا ہے۔دنیا کی اہم ترین کمپنیوں میں سے ایک علی بابا بظاہر بند معلوم ہوتی ہے جبکہ ڈیلیوری کرنے والے افراد سامان پہنچانے کے لیے قریبی رہائشی علاقوں میں آجارہے ہیں کئی افراد کو باہر جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

علی بابا ان 3 اضلاع میں سے ایک میں واقع ہے جہاں رواں ہفتے 30 لاکھ افراد کو ہدایت کی گئی تھی کہ ہر گھر میں سے صرف ایک شخص کو ہر 2 روز بعد ضرورت کی اشیا خریدنے کے لیے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔صوبہ ژجیانگ کے 3 شہروں تائیڑو، ونڑو اورننگبو کے کچھ حصوں میں اسی طرح کے اقدامات کئے گئے ہیں جس سے ایک کروڑ 80 لاکھ افراد متاثر ہورہے ہیں۔چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگجیانگ اور مشرقی ساحل پر دو شہروں میں بھی حکام کی جانب سے ایسی پالیسیاں نافذ کی گئی ہیں۔ہوبے کی سرحد پر واقع صوبے ہینان کے شہر ڑومادیان کے ایک ضلع کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ ہر 5 روز بعد ہرگھر سے صرف ایک شخص کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی جبکہ ہوبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے متعلق آگاہی فراہم کرنے والے مقامی افراد کے لیے نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔