Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکورونا کا چیلنج ابھی مکمل ختم نہیں ہوا  : مودی

کورونا کا چیلنج ابھی مکمل ختم نہیں ہوا  : مودی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جس طرح گزشتہ دو ہفتوں میں کچھ ریاستوں میں کوویڈ19 وبا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے، اس سے یہ واضح ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کا چیلنج  ابھی تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوا  ہے۔انہوں نے اہل وطن سے ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز کے پیش نظر ان کی حکومت کی ترجیح تمام مستحق بچوں کو جلد از جلدکورونا ٹیکہ لگوانا  ہے۔ انہوں نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اسکولوں میں خصوصی مہم چلائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام اہل بچوں کو جلد از جلد ٹیکہ لگایا جائے۔ انہوں نے اساتذہ اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اس بارے میں آگاہ رہیں۔
وزیر اعظم نے یہ بات مرکزی علاقوں کے وزرائے اعلیٰ، لیفٹیننٹ گورنرز اور ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کووڈ وبا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اپنے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہا پچھلے دو ہفتوں میں جس طرح سے کچھ ریاستوں میں معاملات  میں اضافہ ہوا ہے، اس سے صاف ہے کہ کورونا کا چیلنج ابھی پوری طرح ختم نہیں ہوا ہے۔اومی کرون اور اس کی تمام قسمیں کس طرح سنگین صورتحال پیدا کر سکتی ہیں، ہم یورپ کے ممالک میں دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اس سب کے باوجودجس طرح سے کچھ ریاستوں میں پچھلے دو ہفتوں سے معاملات بڑھ رہے ہیں، ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔
اس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ملک میں طویل عرصے کے بعد اسکول کھولنے کا ذکر کیا اور کہا کہ ایک بار پھر انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات نے اہل خانہ کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔کچھ اسکولوں میں بچوں کے متاثر ہونے کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہا تمام اہل بچوں کو جلد از جلد ویکسین دینا ہماری ترجیح ہے۔ اس کے لیے پہلے کی طرح اسکولوں میں خصوصی مہم چلانے کی ضرورت ہوگی۔ اس بارے میں اساتذہ اور والدین کو ہوشیار رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں ملک بھر میں 12 سے 14 سال کے بچوں کو ٹیکہ  کا آغاز کیا گیا تھا، جب کہ 26 اپریل سے 6 سے 12 سال کے بچوں کو بھی ویکسین کے کی اجازت دی گئی ہے ۔