Wednesday, April 23, 2025
Homeslider کورونا کی تیسری لہر اور رام مندر چندہ پر حکومت سے سوال

 کورونا کی تیسری لہر اور رام مندر چندہ پر حکومت سے سوال

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کورونا وبا کی تیسری لہر پر قابو پانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے سلسلہ میں حکومت سے سوالات پوچھے اور کہا کہ حکومت کو بتانا چاہئے کہ ڈیلٹا پلس ویرئینٹ پرکوورونا ٹیکہ کتنا موثر ہے ۔ راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا ڈیلٹا پلس ویرئینٹ پر مودی حکومت سے سوال ، اس کی جانچ اور روک تھام کے لئے بڑے پیمانے پر معائنے کیوں نہیں ہورہے ہیں ۔ ویکسین اس پر کتنی موثر ہے اور وہ مکمل معلومات کب دستیاب ہوں گی۔ تیسری لہر میں اس پر قابو پانے کا منصوبہ ہے ۔

 کانگریس کے مواصلاتی شعبے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے رام مندر کے چندے میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا اب تو سچ کیمرے پر سامنے ہے ۔ اڑھائی کروڑ میں شری رام مندرٹرسٹ کو فروخت کی گئی زمین اصل میں سرکاری ہے ۔ تو پھر عقیدت مندوں کے عطیہ کے مجرمانہ غلط استعمال پرکیا وزیر اعظم آج کاروائی کا اعلان کریں گے ۔

علاوہ ازیں دہلی ریاستی کانگریس نے کہا ہے کہ کورونا بحران کی دوسری لہر کے وقت ملک میں آکسیجن کی بھاری قلت کے باوجود چیف منسٹر اروندکیجریوال نے ضرورت سے بہت زیادہ آکسیجن کا مطالبہ کیا تھا اوراس کا انکشاف سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل کردہ کیمٹی نے بھی کیا ہے اس لئے انہیں عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے اوران کے خلاف ایف آئی آردرج کی جانی چاہیے ۔

دہلی حکومت کے سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا بحران کے وقت آکسیجن کی کمی کے سبب بڑی تعداد میں لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ بحران کے اس دور میں کیجریوال نے چار گنا زیادہ آکسیجن کامطالبہ کیا تھا جس کی وجہ سے 12 ریاستوں کی آکسیجن کی فراہمی متاثرہوئی اوردہلی سمیت کئی ریاستوں میں آکسیجن کی کمی سے سینکڑوں افرادکی موت ہوئی ہے اوراس کے لئے کیجریوال ذمہ دارہیں۔