Monday, June 9, 2025
Homesliderکورونا کی فوری تشخیص کے لیے لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال

کورونا کی فوری تشخیص کے لیے لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔متحدہ عرب امارات  میں لیزر کے ذریعے کورونا کے مریض کا پتہ لگانے کے لیے تیز رفتار ٹکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔متحدہ عرب امارات کی معروف لیباریٹری کوانٹ لیز نے لیزر کے ذریعے کورونا وائرس کا لمحوں میں پتہ لگا لینے والی ٹکنالوجی حاصل کی ہے۔ یہ لیباریٹری (آئی ایچ سی) کمپنی کے ماتحت میڈیکل ریسرچ کا ونگ ہے۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں دنیا بھر کے سائنسدان کورونا وائرس کے مشکوک معاملات کی تصدیق کے لیے تیز رفتار ٹکنالوجی تک رسائی کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔

نئی ٹکنالوجی کی بدولت متحدہ عرب امارات کو پوری دنیا میں نمایاں مقام  مل جائے گی۔ امارات ٹکنالوجی، جدت طرازی اور تحقیق کے حوالے سے انٹرنیشنل سنٹر کی حیثیت حاصل کیے ہوئے ہے۔ماہرین کے بموجب  نئی ٹکنالوجی کی بدولت خون کے خلیوں میں کورونا وائرس پہنچتے ہی اس کاپتہ لگایا جاسکتا ہے۔نئی ٹکنالوجی کے ذریعے پورے ملک میں کورونا ٹسٹ بڑے پیمانے پر تیزی کے ساتھ کیا جاسکے گا۔ کورونا سے متاثرین پر نظر رکھی جاسکے گی اور ملازمین میں وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے گا۔

اماراتی وزیر صحت عبدالرحمن العویس نے  کہا ہے کہ  کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوانٹ لیز کی ٹکنالوجی موثر ثابت ہوگی۔ دنیا بھر کے لیے اپنے دروازے کھولے ہوئے ہیں سب لوگ اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ  نئی ٹکنالوجی کے موثر ہونے کی آزمائش کے بعد بہترین نتائج کی توقعات ہیں۔ یہ موثر اور نئی ٹکنالوجی ہے اور  اس کی بدولت ہمارا معاشرہ زیادہ محفوظ ہوجائے گا۔