Tuesday, April 22, 2025
Homesliderکورونا کی ویکسین کے 90 فیصد نتائج حوصلہ افزا

کورونا کی ویکسین کے 90 فیصد نتائج حوصلہ افزا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ فیزر اور بائیوٹیک کمپینوں کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیا ہوا ایک ویکسین تیسرے مرحلے کوویڈ 19 انفیکشن کی روک تھام کے لئے 90 فیصد موثر ثابت ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ ابتدائی نتائج کے مطابق  دو خوراکوں کے دوسرے دن  سے لیکر سات دن  کے بعد  اور پہلے دن سے  28 دن بعد تک  مریضوں میں بہتر نتائج حاصل کئے گئے ہیں ۔ فائزر کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او البرٹ بورلا نے ایک بیان میں کہا ہمارے مرحلے  3 کوویڈ ۔19 ویکسین ٹرائل کے نتائج کا پہلا مجموعہ  کورونا کو روکنے کے لئے ہماری ویکسین کی قابلیت کا ابتدائی ثبوت فراہم کرتا ہے۔ ہم دنیا بھر کے لوگوں کو صحت کی عالمی سطح پر اس بحران کا خاتمہ کرنے میں مدد کے لئے ایک انتہائی ضروری پیشرفت فراہم کرنے کے قریب ہیں۔

صحت کے ماہرین نے کہا کہ فیزر کے نتائج فی الحال ترقی پذیر تمام کوویڈ 19 ویکسینوں کے لئے مثبت ہیں کیونکہ ان سے پتہ چلتا ہے کہ تیر درست نشانہ پر لگا ہے اور یہ اس محنت کا ثبوت ہیں کہ اس بیماری کو ٹیکہ اندازی سے روکا جاسکتا ہے۔ البرٹ بوریلا نے کہا آج کا دن سائنس اور انسانیت کے لئے ایک بہت بڑا دن ہے۔ اگر فائزر کی ویکسین کا تیار ہے تو  ابتدائی طور پر ٹیکوں کی تعداد محدود ہوگی اور بہت سارےسوالات ہنوز باقی ہیں ، اس میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ ویکسین کب تک تحفظ فراہم کرے گی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ابھرتی ہوئی متعدی بیماریوں کے پروفیسر پیٹر ہاربی نے کہا اس خبر نے مجھے بہت خوشی  دی ہے ۔ اس ویکسین پر اس طرح کے مثبت نتائج دیکھنا مجھے بہت سکون فراہم کررہا ہے اور عام طور پر کورونا ویکسین کی بھرمار ہے۔