Tuesday, June 10, 2025
Homeاسپورٹس کوری گاف کی آنکھوں میں ومبلڈن خطاب کا خواب

 کوری گاف کی آنکھوں میں ومبلڈن خطاب کا خواب

- Advertisement -
- Advertisement -

ومبلڈن ۔ 15 سالہ کوری گاف جو کہ ومبلڈن کے کوالیفائر میں کامیابی حاصل کرنے والی سب سے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پہلے ہی مرحلہ کے مقابلہ میں پانچ مرتبہ کی چمپئن اور سابق عالمی نمبر ایک امریکہ کی وینس ولیمس کو شکست دیکر ٹینس کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے اب انہوں نے کہا ہیکہ ومبلڈن خطاب حاصل کرنا ان کا خواب ہے۔

وینس ولیم نے جب اپنے پانچ خطابات میں سے دو خطابات جیتے تھے اس وقت گاف پیدا بھی نہیں ہوئی تھی لیکن انہوں نے وینس ولیم کے خلاف پہلے مرحلہ کے مقابلہ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں راست سیٹوں میں شکست دی۔ عالمی درجہ بندی میں 313 ویں مقام پر فائز گاف نے کامیابی کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جب میں 8 برس کی تھی تو میرے والد نے کہا تھا کہ میں ومبلڈن جیت سکتی ہوں لیکن مجھے آج بھی صدفیصد اعتماد نہیں ہے لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ کب کیا ہوجائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقصد اسی طرح فتوحات حاصل کرنا ہے اور خواب تو خطاب حاصل کرنے کا ہے۔ گاف جنہوں نے انکشاف کیا ہیکہ ریحانہ اور بیونس ان کی آئیڈل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وینس ولیم کی چھوٹی بہن سرینا ولیم کے مظاہروں نے انہیں ٹینس کھیلنے کی سمت دلچسپی دلوائی۔ گاف نے مرد زمرہ کے سب سے زیادہ خطابات حاصل کرنے والے رافر فیڈرر کا بھی اظہارتشکر کیا اور کہا کہ ان کے مشورہ نے میری فرنچ اوپن میں خطابی فتح میں مدد کی تھی اور آج بھی ان کے مشوروں سے مجھے فائدہ ہورہا ہے۔

 یاد رہے کہ نیائے ٹینس کے سب سے معروف ایونٹ ومبلڈن کے پہلے ہی روز غیر معروف کھلاڑی کوری گاف نے خطاب کی پسندیدہ اور سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمزکو شکست دے کردھوم مچادی ہے۔39 سالہ وینس ولیمز ومبلڈن خطابات5 مرتبہ جیتنے کے ساتھ اس مرتبہ بھی نمایاں کھلاڑیوں میں آگے تھیں۔ وینس ولیمز نے ومبلڈن کے 5 خطابات میں سے کم از کم 2 خطابات کوری گاف کی پیدائش سے قبل ہی جیت لیے تھے۔ 15سالہ کوری گاف نے وینس ولیمز کو راست سٹوں میں 6-4 اور 6-4 سے شکست دی۔