Thursday, April 24, 2025
Homesliderکوہلی صفر پرآوٹ،روہت کی جوابی سنچری ،ہندوستان300/6

کوہلی صفر پرآوٹ،روہت کی جوابی سنچری ،ہندوستان300/6

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی ۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان یہاں چینی میں آج  شروع ہوئے دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن اوپنر روہت شرما کی شاندارسنچری  اور نائب کتپان اجنکیا راہانے کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز اسکور کرلیے ہیں ۔چینائی کے چیپوک میدان پررواں ٹسٹ کے پہلے ہی دن سے  وکٹ ٹرن لینا شروع کر چکی تھی اور روہت کی جوابی وار والی سنچری کی بدولت ہندوستان پہلے دن قابل لحاظ اسکور کھڑا کرنے میں کامیابی حاصل کی حالانکہ ہندوستان کو ابتدائی سیشن میں تین وکٹیں گنوا نے  پڑے تھے جس میں کپتان ویراٹ کوہلی کا صفر پر معین  علی کے خلاف بولڈ ہونا بھی شامل ہے۔

کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلے کیا لیکن دن کے ابتدائی سیشن میں ہندوستان نے 86 رنز اسکور کرنے کے ساتھ تین وکٹیں گنوا دیا تھا۔ ان حالات میں روہت شرما اور اجنکیا رہانے نے چوتھی وکٹ کے لیے 162 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔

 روہت شرما نے خود کو41 اور 90 کے موقع پر ملنے والے مواقع کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے 231 گیندوں میں 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 18 چوکے اور دو چھکے شامل ہیں ۔ روہت کی یہ بطور اوپنر چوتھی سنچری ہے ۔علاوہ ازیں نائب کپتان اجنکیا رہانے نے روہت کا  بہترین ساتھ دیا ۔رہانے نے 234 گیندوں کی اننگز میں نو چوکے کے ساتھ 67 رنز کی اننگز کھیلی ۔ دن کے اختتام پر وکٹ کیپر بیٹسمین رشبھ پنت 33 رنز اور روی چندر اشون 13 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔انگلینڈ کے لیے جیک لیج نے 78 رنز اور معین علی نے 112 رنز کے عوض فی کس دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔علاوہ ازیں اولی اسٹون نے 42 اور جیو روٹ نے 15رنز دیکر فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔