Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکوہلی کیلئے ٹسٹ کرکٹ سب کچھ ہے : پیٹرسن

کوہلی کیلئے ٹسٹ کرکٹ سب کچھ ہے : پیٹرسن

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن ۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن سمجھتے ہیں کہ ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی کیلئے ٹسٹ کرکٹ کافی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ٹسٹ کے دوران کوہلی جو جوش و جذبہ دکھاتے ہیں وہ ثابت کرتا ہیکہ ہندوستانی کھلاڑی ٹسٹ کرکٹ سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ 41 سالہ پیٹرسن نے کہا ہیکہ کوہلی نے خود کو اپنے سابق عظیم کھلاڑیوں راہول ڈراویڈ اور سچن تنڈولکر کے نقشے قدم پر آگے بڑھایا ہے کیونکہ ماضی میں یہ کرکٹ کیلئے عظیم کھلاڑی تھے۔ کوہلی جانتے ہیں کہ لیجنڈ کھلاڑی بننے کیلئے ضروری ہیکہ ٹسٹ کرکٹ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میں بھی بہتر مظاہرہ کریں۔ یہی وجہ ہیکہ وہ ہر طرز کی کرکٹ میں خود کو بہتر ثابت کرنے کیلئے ہمیشہ ہی کوشش کرتے ہیں۔

اولمپک کیلئے 3 سال کا وقفہ مشکل ہوگا : بندرا

ہندوستان کےلئے اولمپکس میں انفرادی پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نشانے باز ابھینیوبندرا نے کہا کہ 2024ءپیرس اولمپکس کیلئے 3 سال کا وقفہ کم اور مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تیاری کیلئے جتنا وقت ملتا ہے اس کا فائدہ ضرور ہوتا ہے لیکن اس مرتبہ کورونا کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس ایک سال کی تاخیر سے منعقد ہوئے جس کے بعد اب 3 سال میں پیرس میں دوبارہ اولمپکس کا انعقاد کھلاڑیوں کیلئے مشکل ضرور ہوگا۔ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی تعریف کی۔

 ہندوستان نے ٹوکیو اولمپکس میں اب تک کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے 7 میڈلس حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر دیکھا جاتا ہیکہ اولمپکس کے بعد کا سال کھلاڑی آرام کرتے ہوئے تازہ دم ہوتے ہیں لیکن اب اس مرتبہ انہیں جلد ہی تیاری کا آغاز کرنا ہوگا جو ان کیلئے مشکل ضرور ہے۔ نیرج چوپڑا جنہوں نے ہندوستان کیلئے دوسرا انفرادی گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اس پر بندرا نے ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔ بندرا نے کہا کہ سائنسی طریقوں اور شاندار ماحول کو فراہم کرنا کسی بھی ملک میں بہتر کھلاڑیوں کو پیدا کرنے کیلئے بنیادی ضروریات ہیں۔