Tuesday, April 22, 2025
Homesliderکوہلی کے گھر بیٹی اور ریسلر ببتا کے گھر بیٹے کی پیدائش

کوہلی کے گھر بیٹی اور ریسلر ببتا کے گھر بیٹے کی پیدائش

- Advertisement -
- Advertisement -

حدہرآباد ۔کھلوبں کی دنا مں آج شائقین کو دوخوش خبریاں سننے کو ملی ہیں کیونکہ دن کے ابتدائی حصہ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی بیٹی کے باپ بنے تو دن کے آخری حصہ میں 2014 کامن ویلتھ گیمز کی گولڈ میڈلسٹ ہندوستانی ریسلر ببتیا بھوگٹ ایک بیٹے کی ماں بنی ہیں۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکاشرما کے یہاں آج بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ویراٹ کوہلی کیلئے آج کا دن دوہری خوشی کا رہا کیونکہ ایک جانب ہندوستانی ٹیم نے سڈنی ٹسٹ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو امکانی کامیابی سے دور رکھا تو دوسری جانب انوشکا شرما نے انہیں بیٹی کی خوشخبری سنائی۔

ویراٹ کوہلی نے ٹوئیٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کے ساتھ یہ خوشخبری بانٹتے ہوئے کافی مسرت ہورہی ہیکہ آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں سے آج ہمارے گھر بیٹی کی آمد ہوئی ہے۔ ہم اپنی زندگی میں ایک نئے باب کا آغاز کررہے ہیں اور اس موقع پر میں ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ یاد رہے ویراٹ کوہلی پہلے ٹسٹ میں شرکت کے بعد آسٹریلیا کے دورہ سے وطن واپس لوٹ گئے تھے کیونکہ انہوں نے اس دورہ سے قبل ہی بی سی سی آئی سے رخصت طلب کی تھی جسے بورڈ نے قبول کرتے ہوئے کوہلی کو دورہ کے درمیان سے ہی وطن واپسی کی اجازت دی تھی۔

دوسری جانب ببتا نے اپنے شوہر جو کہ خود بھی ریسلر ہیں ان کے ساتھ اپنے نئے مہمان کی ایک فوٹو شئیر کی ہے۔ریسلر جوڑی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں بیٹا ہوا ہے ۔اس موقع پر ببتا نے ٹوئٹ کیا کہ ہمارے بیٹے سے ملئے ۔اس موقع پر سائنا نہوال اور سریش .رائنا کے علاوہ کئی ایک اسپورٹس شخصتوں نے انہیں مبارک باد دی ہے