Monday, June 9, 2025
Homesliderکویتا جی ایچ ایم سی انتخابات کی اسٹار کمپینر

کویتا جی ایچ ایم سی انتخابات کی اسٹار کمپینر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ ٹی آر ایس سپریمو اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی صاحبزادی ، نظام آباد ایم ایل سی کویتا کالکونٹلہ پہلی مرتبہ  پارٹی کے اسٹار کمپینر کی حیثیت سے جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس کے لئے انتخابی مہم چلائیں گی۔ کویتا اپنی انتخابی مہم کے دوران زیادہ تر وارڈوں کا احاطہ کریں گی۔ ٹی آر ایس کے سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی کی قیادت نے حیدرآباد کے شہریوں، تعلیم یافتہ نوجوانوں اور درمیانے طبقے کے لوگوں میں زبردست تعاون حاصل کرنے والی کویتا کی خدمات کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 کویتا  جو کہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں ، جی ایچ ایم سی کی حدود میں آئی ٹی کے ماہر شہری نوجوانوں کے ساتھ اچھے رابطے رکھتی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ستمبر میں ٹویٹر پر لاکھوں فالوورز کوپایا ہے  اور یہ کارنامہ سر انجام دینے والی جنوبی ہندوستان کی پہلی خاتون سیاستدان بن گئیں۔ سال  2016کے جی ایچ ایم سی انتخابات میں  کویتا کے بڑے بھائی اور آئی ٹی وزیر کے ٹی راما راؤ ہی پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کرنے والے تھےلیکن اس مرتبہ   کویتا کے ٹی آر کے ساتھ ٹی آر ایس کی انتخابی مہم میں بطور اسٹار شامل ہوں گی۔

اکتوبر میں بی جے پی اور کانگریس کو بھاری اکثریت سے شکست دے  کر نظام آباد لوکل اتھارٹی کی ایم ایل سی نشست  جیت کر ریاستی سیاست میں داخل ہونے ہونے والی کویتا کو مقبولیت کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کی انتخابی مہم میں کویتا کی پارٹی میں انھیں دی جارہی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔ بی جے پی جی ایچ ایم سی میں دوباک نتائج کو دہرانے کے لئے پوری طرح متحرک ہے ، ٹی آر ایس قیادت جی ایچ ایم سی انتخابات کے لئے کویتا کو انتخابی مہم کی ذمہ داری سونپ کر اپنی کامیابی کے امکانات کو روشن کرنے کی خواہاں ہے۔