Tuesday, June 10, 2025
Homeبین الاقوامیکویت میں 25 ہزار بیرونی ممالک کے ملازمین کو برطرف کرنے کا...

کویت میں 25 ہزار بیرونی ممالک کے ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

کویت سٹی ۔اس وقت خلیجی ممالک میں برسرملازمت بیرونی افراد کےلئے حالات بہتر نہیں ہیں کیونکہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بیرونی ملازمین کو برطرف کرتے ہوئے ان کے مقامات پر مقامی افراد کو ملازمت فراہم کرنے کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہےاور اس رحجان کی وجہ سے ہزاروں بیرونی افراد کو اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑرہا ہے ۔ایسی ہی بری خبر اب کویت سے موصول ہورہی ہے جہاں 25 ہزار بیرونی ملازمین کو برطرف کرتے ہوئے ان کے مقام پر مقامی افراد کو ملازمت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

فروغ افرادی قوت کی کویتی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین خلیل الصالح نے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 25 ہزارغیر ملکی سرکاری ملازمین کو سبکدوش کرکے ان کی جگہ کویتی شہریوں کی تقرری کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کویتی ایوان شہری خدمات میں سرکاری ملازمت کے منتظر ہم وطنوں کی تعداد چھ ہزار رہ گئی ہے، انہیں آنے والے دنوں میں مختلف سرکاری اداروں میں تعینات کر دیا جائے گا۔

الصالح نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی جگہ کویتی ہم وطنوں کو روزگار فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت گذشتہ دو برسوں کے دوران 4 ہزار 640 غیر ملکیوں کو سرکاری اداروں سے برطرف کیا گیا۔ قومی پالیسی کویتیوں کو ہر حال میں روزگار فراہم کرنے کی ہے۔مستقبل قریب میں 1500 کویتیوں کو بینکوں میں ملازم بھرتی کیا جائے گا۔اس فیصلےکے بعد کویت میں ملازمت انجام دینے والے ہزاروں ملازمین میں بے چینی پائی جارہی ہے۔