Sunday, December 8, 2024
Homeslider!کٹرینہ کیف کی ڈسمبر میں شادی

!کٹرینہ کیف کی ڈسمبر میں شادی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ گزشتہ شام کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی دسمبر ویڈنگ کی خبروں نے دھوم مچا دی اور مداحوں کا جنون پیدا کردیا۔ دونوں کے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ درحقیقت ابھی چند ماہ قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ کٹرینہ کیف اور وکی کوشل خفیہ طور پر منگنی کر رہے ہیں۔ اب نئی رپورٹس کے مطابق کیٹ اور وکی نومبریا دسمبر میں شادی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ تیاریاں زوروں پر ہیں۔ تاہم کٹرینہ کیف نے بالی ووڈ خبری سے خصوصی بات کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے اور وہ شادی نہیں کر رہی۔ پھر ان افواہوں کے پیچھے کی وجہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کٹرینہ نے کہا یہ ایک سوال ہے جو میں پچھلے 15 سالوں سے سن رہی ہوں۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیٹ اپنی شادی کے لیے سبیاسچی لہنگا پہننے کا ارادہ کر رہی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ کٹرینہ اور وکی دونوں اپنی شادی کے لباس کو حتمی شکل دے رہے تھے اور انہوں نے اپنی بڑی بالی ووڈ ویڈنگ کے لیے راجستھان میں ایک مقام بک کر دیا ہے۔ تاہم، ابھی کل رات ایک اندرونی ذرائع  نے بھی افواہوں کی تردید کی۔

 اس سے باخبر ذرائع نے بالی ووڈ خبری کو بتایا یہ بالکل فضول بات ہے۔ دونوں اداکاروں کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ کچھ لوگوں کا یہ رجحان بن گیا ہے کہ وہ وکی اور کٹرینہ کے بارے میں ہر چند ماہ میں ایسی کہانیاں پھیلا دیں۔دریں اثنا سوریاونشی کی معروف خاتون  اداکارہ کٹرینہ نے حال ہی میں سردار ادھم کی خصوصی اسکریننگ میں شرکت کی۔ ایک اندرونی ذرائع نے کہا ہے کہ کٹرینہ مہمانوں کی دیکھ بھال اس طرح کرتی ہیں جیسے وہ اپنی فلم کی نمائش کی میزبانی کر رہی ہوں۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ بہترین میزبان کا کردار ادا کر رہی تھیں۔ کیٹ کے پرستاروں کا اپنی پسندیدہ اداکارہ کی شادی کی خبر پر ملاجلا ردعمل رہا لیکن کٹرینہ نے وکی کے ساتھ شادی کی افواہوں کی تردید کی ہے۔