Tuesday, December 3, 2024
Homesliderکٹرینہ کی شادی کی تقاریب کا آغاز

کٹرینہ کی شادی کی تقاریب کا آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

جے پور۔ بالی ووڈ اسٹار وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کی شادی جو جمعرات9 دسمبر کو سوائی مادھو پور کے سکس سینس فورٹ میں ہونے والی ہے  اس کٹرینہ  شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے لیکن اس شادی کے رسوم منگل سے شروع ہوں گے۔ یہ جوڑا خاندان اور دوستوں کے ساتھ پیر کی رات شادی کی منزل پر پہنچا جہاں شاندار آتش بازی کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔ انہیں ہار پہنائے گئے اور ان کے ماتھے پر تلک لگایا گیا۔

موسیقی کی تقریب منگل کی رات سے شروع ہوگی۔ اس سے پہلےپیر کی دوپہر سے جے پور ایرپورٹ شادی کی  سرگرمیوں سے گونج رہا تھا کیونکہ کٹرینہ کے بہن بھائی اور دوست یکے بعد دیگرے پہنچ رہے تھے۔ پیر کی رات کٹرینہ اور وکی کوشل کے ساتھ ایک درجن مہمان آئے، جن کا باروارا قلعہ میں پرجوش استقبال کیا گیا۔ وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کے خاندان کو بارواڑہ قلعہ تک لانے کے لیے تین لگژری گاڑیوں کا انتظام کیا گیا تھا۔وکی اور کٹرینہ 12 دسمبر تک برواڑہ قلعے میں رہیں گے۔ شادی کے بعد دونوں کے چوتھ ماتا کے مندر جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڑے کی منگل کی رات ایک سنگیت کی تقریب ہوگی جس کے بعد چہارشبنہ کو صبح 11 بجے  ہلدی کی تقریب ہوگی، اس کے بعد 9 دسمبر کو شادی کا بڑا دن  آئے گا جب سہرابندی جیسے فنکشن مقرر ہیں۔ جوڑے دوپہر 3 بجے پھیرے لیں گے۔ جمعرات کی دوپہر اور پھر رات کو ڈنر اور پولسائیڈ پارٹی ہوگی۔ یہ جوڑا راجواڑا انداز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ شادی کی اس تقریب کو سختی سے خانگی  بنا کر رکھا گیا ہے۔شادی کی تقریب اور اس سے متعلق سرگرمیوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کےلئے سخت انتظامات اور مہمانوں پر شرائط نافذ کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے کئی ایک مہمانوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے کیونکہ شادی ہال میں ایک خاص مقام کے بعد موبائل فون آگے لے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔