Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکپتان راہول کی گفتگو سنتے کوہلی کی تصاویر وائرل

کپتان راہول کی گفتگو سنتے کوہلی کی تصاویر وائرل

- Advertisement -
- Advertisement -

پارل ۔ ہندوستانی کرکٹ میں کپتانی اور ویرات کوہلی  کئی برسوں سے ایک دوسرے کے مترادف رہے ہیں۔ کوہلی نے نہ صرف ہندوستانی کرکٹ کو اپنی قیادت کے انداز سے تشکیل دیا ہے بلکہ انہوں نے کبھی نہ کہنے والے رویے کو جنم دیا ہے جس نے بہت سے ابھرتے ہوئے ستاروں کو بھی متاثر کیا ہے۔ تاہم جیسے ہی ہندوستانی ٹیم کوہلی کے ونڈے کپتان کے طور پر باہر ہونے کے بعد اپنی پہلی سیریز  کے لیے تیار ہو رہی ہے اس دوران  قومی ٹیم  کی چند تصویریں سامنے آئیں جنہوں نے مداحوں کو نئے نئے تبصرے  کرنے پر مجبور کر دیا۔ تصویر میں کوہلی کو خود کو ایک غیر فعال سننے والے کھلاڑی کے روپ میں تبدیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ کے ایل راہول نے کپتان کا کردار ادا کیا اور اپنے بیان  کے ساتھ ٹیم کی قیادت کی۔ اگرچہ روہت شرما کو ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے تھی، لیکن وہ زخمی  ہونے  کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے دورے کا حصہ نہیں بن سکے۔

 راہول جنہیں ابتدائی طور پر ہندوستانی ٹیم کا نائب کپتان نامزد کیا گیا تھا اور اب روہت کے زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہونے کے بعد انہیں سیریز کے لیے کپتان کا کردار دیا گیا ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ونڈے کے آغاز سے  ایک دن پہلے ہندوستانی ٹیم ایک پریکٹس سیشن کے لیے نکلی جہاں دونوں  کارگزار کپتان کے ایل راہول اور ہیڈ کوچ راہول ڈراویڈ نے کھلاڑیوں سے بات کی۔ اسی کی تصاویر بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر شائع کی ہیں۔ شائقین کو کوہلی کو ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ صف میں کھڑے ہوئے دیکھنے میں زیادہ وقت نہیں لگا کیونکہ راہول اور ڈراویڈ نے گفتگو کی قیادت کی۔

یاد رہے کہ کوہلی نے ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل ہی ٹی 20 کی قیادت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا لیکن وہ ونڈے اورٹسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھنے کے خواہاں تھے لیکن انہیں ونڈے ٹیم کی قیادت سے برطرف کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ منعقدہ ٹسٹ سیریز میں 2-1 کی شکست کے بعد ٹسٹ ٹیم کی قیادت کو بھی خیر باد کہہ دیا ہے۔کل جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والے پہلے ونڈے سے ہندوستانی ٹیم کوہلی کے بعد کے دور کا آغاز کرے گی۔