Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکچا بادام کی انجلی اروڑہ  کی شادی کے مداح منتظر

کچا بادام کی انجلی اروڑہ  کی شادی کے مداح منتظر

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ کچا بادام سے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹارکا ایم ایم ایس معاملے  میں نام سامنے آیا تھاجس کے بعد انجلی اروڑہ کو سب جاننے لگیں ہیں ۔انجلی اروڑہ اکثر تنازعات میں گھری رہتی ہیں۔ منور فاروقی کے ساتھ تعلق ہونے سے کچا بادم لڑکی کا نام ایم ایم ایس لیک میں سامنے آیا ہے۔ دراصل، انٹرنیٹ پر ایک ایم ایم ایس وائرل ہوا تھا، جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اس ویڈیو میں انجلی اروڑا تھیں۔ تاہم انجلی نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیا تھا۔

لاک اپ سے  شہرت حاصل کرنے والی  انجلی اکثر اپنے ویڈیوز کے لیے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ انجلی اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتی ہیں۔حال ہی میں انجلی اروڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کچھ تصاویر شائع کی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ انجلی اروڑا جلد شادی کرنے والی ہیں۔ انجلی اروڑا نے سرخ رنگ کی ساڑھی میں کچھ تصاویرجاری  کی ہیں۔ان تصاویر کو شائع کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھابڑے دن کے لیے تیار ہو رہی ہوں، بڑی خبر آپ کے راستے میں ہے۔

ان تصاویر میں انجلی اروڑا دلہن کی طرح ملبوس نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں اس نے سرخ رنگ کی ساڑھی کے ساتھ ساتھ بھاری زیورات بھی پہن رکھے ہیں۔ اپنے ہاتھوں میں سرخ، سبز چوڑیوں کے ساتھ، انجلی نے مانگ میں ٹیکہ لگایا ہے۔ اداکارہ کی ان تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ جلد دلہن بننے والی ہیں۔انجلی کی ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ کیا وہ شادی کرنے والی ہیں؟ تاہم انجلی نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

نجلی اروڑا اس وقت آکاش سنسان لال کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں ۔ آکاش سنسان لال پیشے کے لحاظ سے ایک ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ یہی نہیں، آکاش اپنے نام سے سوشل میڈیا پر بی جے پی کا اکاؤنٹ بھی چلاتے ہیں۔انجلی اور آکاش دو سال سے ایک دوسرےکے ساتھ  ہیں، اس لیے مداح قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ آکاش اور انجلی جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔