Thursday, April 24, 2025
Homesliderکھلاڑیوں کا بوجھ کم کرنا اور انہیں تازہ دم رکھنا اولین ترجیح...

کھلاڑیوں کا بوجھ کم کرنا اور انہیں تازہ دم رکھنا اولین ترجیح : ڈراویڈ

- Advertisement -
- Advertisement -

جے پور۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم  کے ہیڈ کوچ راہول ڈراویڈ کا ماننا ہے کہ کام کا بوجھ منیجمنٹ کرکٹ کا ایک اہم پہلو ہے، ایک چیلنج جسے وہ محسوس کرتے ہیں کہ ہر کرکٹنگ قوم اسے تسلیم کر رہی ہے۔ انہوں نے بڑے ٹورنمنٹس سے قبل کھلاڑیوں کو فٹ اور تازہ دم رکھنے کے لیے کام کے بوجھ کے انتظام پر زور دیا۔ ڈراویڈ کی بطور ہیڈ کوچ پہلا امتحان نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز ہے، جو آج شام  شروع ہو رہی ہے۔

ڈراویڈنے مزید کہا ہے کہ  ورک لوڈ مینجمنٹ کرکٹ کا ایک اہم پہلو ہے، ہم جتنی کرکٹ کھیل رہے ہیں اس کے پیش نظر آرام کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ فٹ بال میں بھی جب بڑے کھلاڑی طویل سیزن میں ہر میچ نہیں کھیلتے۔ اگر ہم سارا سال کھیلتے ہیں تو صدفیصد کارکردگی کی توقع بے فیض ہے ۔ چاہے کھلاڑی  ٹیم کے اندر ہو یا نہ ہوں  انہیں وقفہ دے کر تازہ دم رکھا جاسکتا ہے ۔ کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی تندرستی ایک بڑی ترجیح ہوگی۔ہمیں ایسے وقت میں توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور ہر کسی کو فٹ ہونے اور بڑے ٹورنمنٹس کے لیے تیار کرنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ صرف ہم ہی نہیں  ہر ٹیم  ایسا کر رہے ہیں۔ اگر آپ کین ولیمسن کو دیکھیں، جو یہ ٹی20 سیریز نہیں کھیل رہے ہیں، تو ہر ملک ان چیزوں کی اہمیت کو تسلیم کر رہا ہے۔

کام کے بوجھ کو سنبھالنے کے علاوہ ڈراویڈ  نے کرکٹرز کی ذہنی اور جسمانی صحت پر توجہ دینے کا ذکر کرتے ہوئے اصرار کیا کہ مختلف فارمیٹس کے لیے الگ الگ ٹیمیں کھیلنا منصوبہ نہیں ہے۔ہم مختلف فارمیٹس کے لیے الگ الگ ٹیموں کو دیکھنے کے اس مقام پر نہیں ہیں۔ یقیناً ایسے لوگ ہیں جو صرف مخصوص فارمیٹ کھیلتے ہیں۔ میرے لیے اس وقت کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت سب سے اہم ہے۔  میں ان کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنا چاہوں گا کہ جب بھی وہ کھیل رہے ہوں، ہمارے پاس وہ تازہ دم ہوں اور پوری طرح سے فٹ  ہوں ۔ میرے خیال میں تینوں فارمیٹس انتہائی اہم ہیں۔ ہمارے لیےتینوں فارمیٹس میں سے کسی کے لیے جس طرح سے ہم تیاری یا منصوبہ بندی کرتے ہیں، اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ اگلے دو سالوں میں آئی سی سی کے دو یا تین ایونٹس ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، 50 اوور کا ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹسٹ چیمپئن شپ ہونے والی ہیں  اور ہمیں ان ایونٹس کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ میرے لیےیہ ہر روز مسلسل بہتری اہمیت کی حامل  ہے  اور کھلاڑیوں مکمل طور پر بہتر ہوتے رہنا ہے ۔

ڈراویڈ کا خیال ہے کہ موجودہ ٹسٹ چمپئن نیوزی لینڈ کو ہر وقت انڈر ڈاگ نہیں کہا جا سکتا۔ وہ بہت اچھے فام  ہیں، اس کے بارے میں کوئی غلطی نہ کریں۔ آپ کو مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں ان کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے۔ ہر ٹورنمنٹ میں انہیں انڈر ڈاگ کہنا تقریباً فیشن بن گیا ہے لیکن یہ صرف ایک خیال ہے ۔ پچھلے کچھ سالوں میں یقینی طور پر تبدیل ہوا ہے۔ نیوزی لینڈ اس وقت انڈرڈاگ نہیں بلکہ خطاب کی دعویدار ہے ۔