نئی دہلی ۔ اداکارہ کیارا اڈوانی جو اپنی آنے والی فلم جگ جگ جیو کا پہلا گانا منظر عام پر لانے کے لیے دارالحکومت میں تھیں،انہوں نے اس سوال سے پرہیز کیا کہ وہ اپنے مشہور دوست اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کب شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں۔اداکارہ سے یہ سوال اس لئے بھی کیا گیا کیونکہ ان کی سدھارتھ کے ساتھ دوستی اور محبت کے ہر سو چرچے ہیں ۔
نئی دہلی میں گانے کی لانچنگ کے دوران کیارا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جلد ہی کسی بھی وقت شادی کرنے کا ارادہ کررہی ہیں، اداکارہ نے اس سوال کا جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ جب ہوگی شادی میں آپ کو ضرور مدعو کروں گی اوردعوت بھی دوں گی ۔ فی الحال صرف فلموں میں میری شادی ہورہی ہے آپ مجھے دلہن کے روپ میں بڑے پردے پر دیکھ سکتے ہیں اور جب بھی حقیقی زندگی میں شادی ہوگی آپ سب کو معلوم ہو جائے گا۔ میں آپ کو مدعو بھی کروں گی اور دعوت بھی دوں گی ۔
کیارا اور سدھارتھ کے بارے میں افواہیں ہیں کہ وہ کافی عرصے سے دام الفت میں گرفتار ہیں تاہم ان دونوں میں سے کسی نے بھی ان افواہوں کے تعلق سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔دونوں میں سے کسی نے بھی نہ انکا ر کیا اور نہ ہی اقرار کیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ 24 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم جگ جگ جیو کو راج مہتا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم میں ورون دھون، انیل کپوراورنیتو کپوربھی ہیں۔ آنے والی فلم جگ جگ جیو ریلیز سے پہلے ہی ایک تنازعہ میں گھیر گئی تھی جبکہ پاکستانی گلوکار نے ان کا گانا چراکر اس فلم میں دیکھائے جانے کا الزام لگا ہے ۔اس فلم میں انیل کپور، نیتو سنگھ ، کیارا اڈوانی اور ورون دھون مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور یہ فلم ایک پنجابی انداز کی فیملی ڈرامہ ہے ۔اس فلم کے متعلق سبھی کرداروں نے جو ویڈیو ریلیز کی ہے اس میں ان اداکاروں نے اس ایک خاندانی فلم ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے ۔