Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںکیا کے سی آر کا پچھلا دور اقتدار نقلی تھا: بنڈارو دتاتریہ...

کیا کے سی آر کا پچھلا دور اقتدار نقلی تھا: بنڈارو دتاتریہ کا سوال

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئیر لیڈر بنڈارو دتاتریہ نے ہفتہ کو اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے تبصروں پر حیرت کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ کے اس بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہ اپوزیشن لیڈرس 15اگسٹ  2019 کے بعد  اپنااصلی دور دیکھیں گے۔پر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ کیا پچھلے پانچ،ساڑھے پانچ سال کا دور اقتدار کیا نقلی تھا۔؟

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے حیرت کیا کہ  وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے ای ایس پی اسپتال گھوٹالے کی سی بی آئی جانچ کرانے کی ہمت کی ہے۔اپنی پارٹی کے خلاف ٹی آر ایس کے کار گزار صدر کے ٹی آر کے تبصروں پر دتاتریہ نے اہنکاری کہا۔انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدی انتخابات میں وہ ریاست میں اکثریت کے ساتھ بلدی نشستیں جیتیں گے۔