Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگکیجریوال کی جانب سے حلف برداری کی تقریب میں مودی مدعو

کیجریوال کی جانب سے حلف برداری کی تقریب میں مودی مدعو

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ دہلی کے چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے 16فروری کو ہونے والے اپنے عہدے کے حلف برداری پروگرام میں وزیراعظم نریندرمودی سے شامل ہونے کی اپیل کی ہے ۔عام آدمی پارٹی کے ایک عہدے دار نے کہا کہ مودی کوحلف برداری پروگرام میں شامل ہونے کے لئے خط بھیجا گیاہے ۔ کیجریوال اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں کے اتوار کو رام لیلا میدان میں حلف لیں گے ۔عآپ نے دہلی کے سبھی سات ارکان پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے منتخب آٹھ ارکان اسمبلی کو بھی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے ۔

 اس کے علاوہ دہلی سے سات بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کو بھی بلایاگیاہے ۔ابھی یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ وزیراعظم حلاف برداری میں شامل ہوں گے یا نہیں۔ غورکرنے والی بات ہے کہ مودی 16فروری کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں رہیں گے ۔وہاں وارانسی کو تقریباً 1700کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کی سوغات دیں گے ۔

 کیجریوال نے دہلی کے عوام سے بڑی تعداد میں حلف برداری پروگرام میں آنے کی اپیل کی ہے ۔دہلی اسمبی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو زبردست اکثریت ملی ہے جس میں پارٹی نے 70میں سے 62 سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔ کیجریوال کی چیف منسٹر کے طورپر یہ مسلسل تیسری معیاد ہوگی۔سال 2015 اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے 67 سیٹیں حاصل کی تھیں۔