Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگکیرالا میں سیلاب کی تباہ کاریاں،عام زندگی مفلوج

کیرالا میں سیلاب کی تباہ کاریاں،عام زندگی مفلوج

- Advertisement -
- Advertisement -

ترواننتپورم۔ کیرالا میں جاری شدید بارشوں کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ یہاں صبح جاری سرکاری پریس ریلیز کے مطابق کالج اور مدرسوں سمیت تمام تعلیمی ادارے آئندہ حکم تک بند کردئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پہلے سے طے شدہ یونیورسٹی اور بورڈ امتحانات پر چھٹی کا اطلاق نہیں ہوا اور یہ امتحانات پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوں گے ۔

ریاست کے کئی نشیبی علاقے اور سڑکیں سیلاب سے متاثر ہیں۔ کئی مقامات پر درختوں کے گرنے سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں بھی خلل پڑا ہے ۔ کیرالا میں موسلادھار بارش سے جگہ جگہ پانی بھر جانے کے سبب کوچی بین الاقوامی ایرپورٹ پر خدمات اتوار کے روز شام تین بجے تک موخر رہیں گی جبکہ چیرتھلئ ¸ کے قریب پٹریوں پر درخت گر جانے سے الپوزہ اور ارناکلم کے درمیان ریلوے خدمات متاثر ہوگئی ہیں۔

ایرپورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مسافروں کو اس سے متعلق پوچھ گچھ کے لئے ایک ایمرجنسی کنٹرول روم کا نمبر دستیاب کروا دیا گیاہے ۔ ایرپورٹکا نظام موخر رہنے تک طیاروں کے پروازوں کے راستے تبدیل کئے جائیں گے ۔

اس دوران اج صبح چیرتھلئ¸ کے قریب پٹریوں پر درختوں گر جانے سے الپوزہ اور ارناکلم کے درمیان ریلوں کی آمد رفت میں رخنہ پڑگیا ہے ۔ ریلوے کی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اس واقعہ کے بعد کئی ٹرینوں کو کوٹایم کے راستے چلایا گیا ہے ۔ ایرنادو ایکسپریس اور جن شتابدی ایکسپریس کوکوٹایم سے گزارا گیا ہے ۔ الپوزہ راستے سے ٹرین خدمات اگلے چار گھنٹوں کے لئے روک دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سیلاب میں پھنسے عوام کو محفوظ مقامات تک رسائی کےلئے فوج کی خدمات حاصل کرلی گئیں ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں عوام کو محفوظ مقامات اور کیمپس میں منتقل کردیا گیا ہے۔