نئی دہلی/تروانتھا پورم: مر کزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو کہا کہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ناول کورونو وائرس کا ایک مثبت کیس سامنے آیا ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جا ری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ووہاں یونیورسٹی میں زیر تعلیم،طالب علم۔ناول کورونو وائرس کا ایم مثبت معاملہ سامنے آیا ہے“۔
مریض کو اسپتال میں تنہائی میں رکھا جاتا ہے۔وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ”مریض مستحکم ہے اور اس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے“۔کیرالہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر صحت کے کے شیلا جا نے ہیلتھ کے اعلیٰ عہدیداروں کا ہنگامہ اجلاس طلب کیا ہے۔
عہدیدار نے بتایا“ہم چھ نمونوں کے امتحان کی جانچ کے نتائج کا انتظار کر رہے تھے اور ہمیں پانچ کے نتائج ملے جو منفی تھے“۔کیراکہ کے ہیلتھ کے حکام نے چہار شنبہ کی رات بتائے گئے اعداد وشمار کے مطابق،تقریباً 800لوگ 10اسپتالوں میں اور بقیہ گھروں میں معائنہ کر رہے ہیں۔
واضح ہو کہ‘چین کے شہر ووہان میں گزشتہ ماہ کورونو وائرس کی وبا پھیل گئی۔تب سے چین میں نئے کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 170
ہو گئی ہے،جبکہ 7,711 تصدیق شدہ معاملات ہیں۔غیر ملکی شہریوں کے لئے وطن واپسی کی پر وازیں جا ری رکھے ہوئے ہیں۔
چین،ہانگ کانگ اور مکاؤ سے باہر،تسدیق شدہ کیسوں والے دوسرے ممالک تھائی لینڈ،سنگا پور،ملائشیا،ویتنام،کمبوڈیا،جنوبی کوریا،جاپان،نیپال۔سری لنکا۔کینیڈا،ریاستہائے متحادہ،متحدہ عرب امارات،آسٹریلیافرانس،جرمنی شامل ہیں۔فن لینڈ نے چہار شنبہ کے روز اپنا پہلاکیس رپورٹ کیا ۔تائیوان میں متعدد معاملات بھی قومی گنتی میں شامل تھے۔