Monday, June 9, 2025
Homeجرائمکیفے کافی ڈے کے بانی سدھارتھ لاپتہ

کیفے کافی ڈے کے بانی سدھارتھ لاپتہ

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلور۔ ہندوستان کی سب سے بڑی کیفے کافی ڈے کمپنی کے بانی اورسابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کے داماد سدھارتھ پیر کی شام سے لاپتہ ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سدھارتھ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے اور ان کے خودکشی کرنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ سدھارتھ پیر کو یہاں سے اپنی کار سے منگلورو کے لئے نکلے اور انہوں نے شام سات بجے تقریباً الال کے نزدیک نیتراوتی ندی کے پاس ڈرائیور سے کار روکنے کے لئے کہا اورکہیں نکل گئے ۔ ان کا ڈرائیور ایک گھنٹے تک ان کا انتظار کرتا رہا اور ان کے نہ لوٹنے پر کار ڈرائیور نے اس واقعہ کے بارے میں ان کے گھروالوں کو اطلاع دی۔جنوبی کنڑ پولیس نے لاپتہ صنعت کار کو ڈھونڈنے کے لئے بڑے پیمانے پر ان کی تلاش شروع کی اور اس کے لئے ماہر تیراکوں کی ایک ٹیم کو ان کی کھوج میں لگایا۔

ڈرائیور کے بیان کے مطابق سدھارتھ کار سے اترے اور موبائل پر کسی سے بات کرتے ہوئے آگے نکل گئے اور اس کے بعد واپس نہیں لوٹے ۔اس دوران چیف منسٹر بی ایس ییدورپا کرشنا کے گھر پہنچے اور ان کے داماد کو ڈھونڈنے کے لئے ہر ممکن مدد کرنے کا یقین دلایا۔