Wednesday, April 23, 2025
Homesliderکیپٹن ورون سنگھ بھی چل بسے، کووند، مودی اور راہول کا اظہار...

کیپٹن ورون سنگھ بھی چل بسے، کووند، مودی اور راہول کا اظہار رنج

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر، کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور مختلف مرکزی وزراءاور دیگر رہنماوں نے ہندوستانی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
ایئرفورس کے گروپ کیپٹن سنگھ 8 دسمبر کو تمل ناڈو کے کنور میں پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہوئے تھے ، جس میں ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت اور ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ویلنگٹن جارہے 13 دیگر افراد کی موت ہوگئی تھی۔ گروپ کیپٹن سنگھ اس حادثہ میں شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے جن کی آج بنگلورو کے ایک دواخانہ میں موت ہوگئی۔
ان کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے فضائیہ نے ایک بیان میں کہا ایرفورس کو یہ بتاتے ہوئے گہرا دکھ ہورہا ہے کہ بہادر گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا انتقال ہوگیا ہے ۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے گروپ کیپٹن سنگھ کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ ہندوستانی فضائیہ ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے اور سوگوار کنبے کے ساتھ کھڑی ہے ۔
صدرکووند نے ان کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہاگروپ کیپٹن ورون سنگھ کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا، وہ زندگی کے لیے بہادری سے لڑے ۔ اس حادثے میں وہ بری طرح زخمی ہوگئے تھے لیکن انہوں نے کافی بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔ قوم ان کی شکر گزار ہے ، ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔
وزیر اعظم مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھاگروپ کیپٹن ورون سنگھ نے فخر، بہادری اور انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ قوم کی خدمت کی۔ ان کی موت سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے ، قوم کے لیے ان کی لگن کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، ان کے سوگوار خاندان اور دوستوں سے میری تعزیت ہے ۔
گروپ کیپٹن سنگھ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہاگروپ کیپٹن ورون سنگھ کے خاندان کے ساتھ میری گہری تعزیت۔ یہ ملک کے لیے دکھ کی گھڑی ہے ، اس مشکل وقت میں ہم سبھی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔مرکزی وزراءنتن گڈکری، پیوش گوئل، جیوترادتیہ ایم سندھیا اور دیگر رہنماؤں نے بھی ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔