Monday, June 9, 2025
Homeتلنگانہکے سی آر کے بجٹ سے تلنگانہ ریاست بیس سال پیچھے ہو...

کے سی آر کے بجٹ سے تلنگانہ ریاست بیس سال پیچھے ہو گئی ہے : مالو بھٹی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : ٹی پی سی سی کے نائب صدر ما لوبھٹی وکرمارکا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ ریاست کو 20سال پیچھے لے گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بجٹ میں بی سی،ایس سی،اور اقلیتی برادری کے ساتھ سراسر نا انصافی کی گئی ہے۔منگل کے روز انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مالو بھٹی نے بھاری کٹوتیوں والا بجٹ قرار دیا۔انہوں نے کہا ’بجٹ میں کسانوں کی قرض معافی اور رعیتو بندھو اسکیم کے لئے برائے نام مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اس معاملہ پر مرکز کو مورد الزام قرا ر دے کر اپنی ذمہ داری سے فرا رہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا وزیر اعلیٰ اس وقت معاشی بد حالی کے بارے میں نہیں جانتے تھے،جب انہوں نے اپنے چنتما دکا گاؤں میں ہر خاندان کو 10لاکھ روپئے دینے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ”کے سی آر حکومت نے وسائل کی مالی بد انتظامی کے سبب تلنگانہ کوقرضوں سے دوچار ریاست میں تبدیل کر دیا ہے۔