Monday, June 9, 2025
Homesliderکے ٹی آر کا فرضی پی اے اورعوام کو...

کے ٹی آر کا فرضی پی اے اورعوام کو لوٹنے والا سابق کرکٹر گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔کوئی خود کو فوجی ، کوئی خود کو ڈاکٹر ، کوئی خود پولیس عہدیدار اورکوئی کچھ کوئی کچھ ظاہر کرتے ہوئے معصوم عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اور اب تازہ ترین واقعہ میں ایک سابق کرکٹر نے خود کو ریاستی وزیر کے ٹی آر کا پی اے ظاہر کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک سابق کرکٹر  جس نے رانجی ٹرافی کی سطح پر کرکٹ کی دنیا میں اپنی شناخت بنائی ہے  اسے  نارتھ زون ٹاسک فورس کی جانب سے وزیر کے ٹی کے راما راؤ کے ذاتی سکریٹری ظاہر کرنے ، چوری اور بھتہ خوری میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت 25 سالہ بڈومورو نگاراجو سابق کرکٹر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے کہا ہے  کہ ناگاراجو اس سے قبل دونوں تلگو ریاستوں میں جعل سازی کے 7 مقدمات میں ملوث ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گذشتہ ہفتے حیدرآباد میں ڈرگ اینڈ فارماسیوٹیکل کمپنی کے انتظامیہ کو دھمکی آمیز فون کیا تھا ۔

کے ٹی آر کے ذاتی معاون  (پی اے ) تروپتی ریڈی کی نقالی کرتے ہوئے ملزم نے دعوی کیا کہ آلودگی کنٹرول بورڈ فیکٹری کو بندش نوٹس جاری کرنے جارہا ہے۔بورڈ کی جانب سے کارروائی روکنے اور ان کے لئے مسئلہ حل کرنے کے لئے 15 لاکھ روپے طلب کیے۔ انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور اس کے بعد ٹاسک فورس کے جوانوں نے ایک جال بچھوایا اوردیر رات گئے  کے ٹی آر کے اس فرضی پی اے کو گرفتار کرلیا ۔ فرضی پی اے کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس مصروف تحقیقات ہے اور گمان کیا جارہا کہ کئی ایک معاملات پر سے پردہ اٹھے گا کیونکہ اس کے کئی اور معاملات میں ملوث ہونے کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ۔