Tuesday, December 3, 2024
Homesliderگاؤں میں بی جے پی ایم ایل اے پر حملہ کرنے کے...

گاؤں میں بی جے پی ایم ایل اے پر حملہ کرنے کے الزام میں دس افراد گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

چکمگلور (کرناٹک)۔ ضلع میں ہاتھی کے حملے میں ایک خاتون کی موت کے بعد موڈیگیرے اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ایم ایل اے ایم پی کمار سوامی پر حملہ کرنے کے الزام میں پیر کو گاؤں کے دس افراد کوگرفتار کیا گیا۔خاتون کی ہاتھی کے حملے میں موت کے بعد گاؤں کے لوگ برہم تھے اور وہ انتظامیہ سے عوام کی حفاظت کےلئے اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں ۔بی جے پی لیڈر پر حملے کے بعد یہگرفتاریاں مدوگیرے تعلقہ کے ہلمنے کنڈورو گاؤں سے کی گئی ہیں، جہاں یہ واقعہ اتوارکو پیش آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گاؤں والے ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہونے والی خاتون کی لاش کے ساتھ احتجاج کررہے تھے۔ بی جے پی ایم ایل اے کمارسوامی نے شام دیر گئے موقع کا دورہ کیا تھا۔گاؤں والوں نے بی جے پی ایم ایل اے پر اپنا غصہ نکالا، ہاتھیوں کے خطرے کے بارے میں کچھ نہ کرنے اور دیر سے پہنچنے پر، حالانکہ وہ صبح سے ہی احتجاج کررہے تھے گاؤں  والوں نے لیڈر پر اپنا غصہ نکالا ۔ انہوں نے اس سے اکیلے سوال کرنا شروع کر دیا، پھر گالیاں دیں، لیڈر کے کپڑے پھاڑ دیے اور مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

بعد میں انہوں نے بی جے پی لیڈر  کا پیچھا کیا۔ پتھراؤ کے درمیان، ایم ایل اے کو پولیس نے بچا لیا اور ان کی گاڑی تک لے گئے۔ گاؤں والوں نے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ایم ایل اے کمارسوامی کے اردگرد موجود ہجوم کو قابو کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہےکہ  مقامی خاتون شوبھا کی آخری رسومات ابھی ادا کی جانی ہیں اور پولیس کی کارروائی گاؤں میں مزید غیرمستحکم صورتحال کو پیدا کرسکتی ہے۔اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔