Thursday, April 24, 2025
Homesliderگجرات کے ساحل پر طوفانی لہریں،کشتیاں الٹ گئیں، 10 افراد لاپتہ

گجرات کے ساحل پر طوفانی لہریں،کشتیاں الٹ گئیں، 10 افراد لاپتہ

- Advertisement -
- Advertisement -

احمد آباد۔ گجرات کے سمندری ساحلی علاقہ کے ضلع گر سومناتھ کے نوا بندرکے قریب خراب موسم کے درمیان اچانک تیز ہوا اور طوفانی لہروں کی وجہ سے سمندر میں ایک درجن سے زیادہ کشتیاں الٹ گئیں جن میں سوار 10 سے زیادہ افراد کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے ۔نوا بندر پولیس اسٹیشن نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم پانچ کشتیاں ڈوب گئی ہیں اور آٹھ ماہی گیر لاپتہ ہیں۔ میڈیاکو موصولہ سرکاری اطلاع کے مطابق بحیرہ عرب میں تیز ہواؤں اور اونچی لہروں کی وجہ سے نوا بندر جیٹی پر بندھی کم ازکم پانچ کشتیاں رات گیارہ بجے سے تین بجے کے درمیان ڈوب گئی ہیں اور اس میں سوار آٹھ افراد لاپتہ ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ تعداد صرف جیٹی کے قریب کشتیوں کی ہے اس لیے یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ بہت سی کشتیاں پہلے سے ہی مچھلی پکڑنے کے لیے سمندر میں موجود تھیں۔

گر سومناتھ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راہل ترپاٹھی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پانچ سے چھ کشتیاں سمندر میں بہہ گئی ہیں اورآٹھ ماہی گیراب تک لاپتہ ہیں ،انہوں نے کہا ہے کہ پولیس اورکوسٹ گارڈ کی مشترکہ ٹیم تلاشی مہم میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کشتیوں اور لاپتہ ماہی گیروں کی تعداد میں مزید اضافے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طوفان کی سرگرمی مقامی نوعیت کی ہے یعنی صرف نوا بندر اور گردونواح تک محدود ہے ۔ ضلع کے تقریباً 160 کلومیٹر کے کسی دوسرے ساحلی علاقے سے اس طرح کے کسی واقعے کی اطلاع نہیں ہے ۔لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے ۔ اس کے لئے کوسٹ گارڈ ٹیم کی مدد سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے ۔

واضح رہے کہ ویسٹرن ڈسٹربنس اور سائکلونک سسٹم اورکم دباؤ کے علاقے کی وجہ سے گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بے موسم بارش ہو رہی ہے ۔ اس دوران151 میں سے129 تعلقہ میں بارش ہوئی۔ جنوبی گجرات کے امرپاڑہ میں سب سے زیادہ چھ انچ بارش ہوئی ہے ۔