Tuesday, June 10, 2025
Homesliderگرانڈ سلام چمپئین واورنکا کو 18 سالہ موسیتی کے خلاف حیران کن...

گرانڈ سلام چمپئین واورنکا کو 18 سالہ موسیتی کے خلاف حیران کن شکست

- Advertisement -
- Advertisement -

روم: تین مرتبہ کے گرانڈ سلام فاتح سوئٹزرلینڈ کی اسٹینسلاس واورنکا اٹلی کے اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے پہلے راؤنڈ  میں اٹلی کے 18 سالہ کھلاڑی لورینزو موسیتی سے راست سٹوں میں شکست کے بعد باہر ہوگئے ۔ مقامی نوجوان ٹینس کھلاڑی لورینزو موسیتی نے اٹالین اوپن ٹینس کے پہلے راؤنڈ میں واورنکا کو 6-0 ، 7-6 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ موسیتی نے تین مرتبہ کے گرانڈ سلام فاتح واورنکا کے ہر شاٹ کا جواب دیا۔موسیتی اے ٹی پی ٹورجیت درج کرنے والے 2002 میں پیدا ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واورنکا یو ایس اوپن نہیں کھیلے تھے ۔ موسیتی 2018 یو ایس اوپن جونیئر فائنلز میں رنر اپ تھے اور انہوں نے2019 میں آسٹریلیائی اوپن جونیئرکا اعزاز حاصل کیا تھا۔اٹالین وائلڈ کارڈ ہولڈر سالاٹوورکیرو نے امریکی کوالیفائر ٹینس سینڈگرین کو شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ سے ہوگا۔ اسی کے ساتھ ہی موسیتی کا مقابلہ کایی نشیکوری سے ہوگا جوکورونا مثبت ہونے کے بعد یو ایس اوپن نہیں کھیل سکے تھے ۔خواتین زمرے میں کٹرینہ سنیاکووا نے تین بار کی گرانڈ سلام چمپیئن انجلیک کربرکو 6-3 ،6-1 سے شکست دی۔ اسی دوران 16 سالہ امریکی کوکو گو نے اونس جبیئر کو 6- 4، 6-3 سے شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ ومبلڈن چمپیئن گاربائن مگروزا سے ہوگا جنہوں نے سلونی اسٹیفنز کو 6-3، 6-3 سے شکست دی۔

بیلجیئم کی ٹینس اسٹار الیسی مارٹنز اور روس کی ٹینس اسٹار اناستاسیا پاﺅلیچنکووا شاندار آغاز کرتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ ویمنز سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میں بیلجیئم کی ٹینس اسٹار الیسی مارٹنز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تائیوان کی حریف کھلاڑی ہیش سو وائی کومیں بآسانی 6-3 اور6-1 سے شکست دیکر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں روس کی اناستاسیا پاﺅلیچنکووا نے سخت مقابلے کے بعد چین کی شوائی ژنگ کو 6-4،6-7(5-7) اور6-1 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی ۔ جان سبسٹین اور رابرٹ فارح پر مشتمل کولمبین ٹاپ سیڈڈ جوڑی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی۔فاتح جوڑی نے مینز ڈبلزکے ابتدائی راؤنڈ میں ہسپانوی ٹینس کھلاڑی پابلو کیرینو بسٹا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار الیکس ڈی مینار کو 6-2 اور6-3 سے شکست دیکر ٹورنمنٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔