Monday, June 9, 2025
Homesliderگریگ کلارک ہاکی ٹیم کے انالیسٹ کوچ مقرر

گریگ کلارک ہاکی ٹیم کے انالیسٹ کوچ مقرر

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ جنوبی افریقہ کے سابق ہاکی کھلاڑی گریگ کلارک کو ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کا انالسٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔کلارک اس سال ٹوکیو اولمپکس تک ٹیم کے انالسٹ کوچ رہیں گے ۔اولمپکس23 جولائی تا8 اگست ہوں گے ۔ کلارک اس سے پہلے2017 تا2020 کینیڈا کی مینس ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ رہ چکے ہیں۔ وہ جنوری میں کوچنگ کیمپ میں ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔

اپنے 11 سالہ طویل کیریئر میں کلارک نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کے لئے250 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ وہ1994 کے سڈنی اور2002 میں کوالالمپور ورلڈکپ ، 1998 کوالالمپور اور2002 مانچسٹر دولت مشترکہ کھیلوں اور1996 اٹلانٹا اور 2004 ایتھنز اولمپکس میں حصہ لے چکے ہیں۔کلارک کے پاس کوچ کی حیثیت سے 13 سال کا تجربہ ہے ۔ وہ2007 میں جنوبی افریقی ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے تھے اور2013 تک اس ٹیم کے ساتھ رہے ۔کلارک بیچنگ اولمپکس اور لندن اولمپکس میں بھی کوچ کی حیثیت سے شریک تھے ۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ گراہم ریڈ نے کہا کہمیں کوچنگ عملے کی حیثیت سے کلارک کا خیرمقدم کرنے کے لئے پرجوش ہوں۔ ان کے پاس بہت تجربہ ہے اور وہ جنوبی افریقہ کے لئے250 بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دومرتبہ بطور کھلاڑی اور دومرتبہ کوچ کے طور پر اولمپکس میں حصہ لے چکے ہیں۔

کلارک نے کہا ہے کہ میں ہندوستانی مردوںکی ہاکی ٹیم سے وابستہ ہونے پر بہت خوش ہوں۔ اس سے پہلے میں ہاکی انڈیا کے ساتھ کام کرچکا ہوں۔2013 میں جونیئر ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے میں نے جن کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی تھی ان میں سے زیادہ ترک کھلاڑی آج سینئر ٹیم میں ہیں۔ یہ کھلاڑی2021 میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔