Monday, April 21, 2025
Homesliderگزشتہ برس گاڑیوں کی فروخت میں 24 فیصد کی کمی

گزشتہ برس گاڑیوں کی فروخت میں 24 فیصد کی کمی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی۔ کورونا بحران کی مار گاڑیوں کی صنعت پرگزشتہ سال واضح طور پر دیکھی گئی جس سے گاڑیوں کی گھریلوں فروخت میں24 فیصد سے زیادہ کی کمی رہی۔گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم سیام کے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سال جنوری سے دسمبر تک ہندوستان میں 17467456 گاڑیاں فروخت ہوئی جو ایک سال قبل کے مقابلے24.29 فیصڈ کم ہے ۔ سال 2019 میں یہ اعداد و شمار23072564 تھے۔ کورونا سال کے دوران مسافرگاڑیوں کی فروخت 17.85 ، دو پہیہ کی23.15 فیصد، تجارتی گاڑیوں میں40.90 فیصد اور تین پہیہ کی گاڑیوں میں 62.12 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

مارچ ، اپریل اور مئی میں لاک ڈاؤن کے دوران گاڑیوں کے تیاری اور فروخت تقریباً مکمل طور پر بند رہی۔ اب صنعت کا پہیہ دوبارہ چل پڑا ہے اور مسافرگاڑیوں اور دو پہیہ کی فروخت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میںآرہا ہے ۔ گھریلوگاڑیوں میں 13.59 فیصد اوردو پہیوں میں 7.42 فیصد کے ساتھ دسمبر میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں 5.76 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔سیام کے صدرکینیچی ایوکاوا نے کہا کہ کورونا بحران کے بعد اس وقت مارکیٹ کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور یہ غیر یقینی صورتحال ہی ہے ۔ سیمی کنڈکٹرز ، اسٹیل اور شپنگ کے لئے کنٹینرز کی کمی ہے ۔ اسٹیل ، لاجسٹک اور دیگر خام مال کی قیمتوں میں اضافے سے کمپنیوں کی معاشی حالت بھی متاثر ہورہی ہے ۔ صنعت فروخت کو برقرار رکھنے کے لئے سخت کوشش کر رہی ہے ۔

اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سال مسافرگاڑیوں کی فروخت 17.85 فیصد کم ہوکر2433464 یونٹ رہی جس میں کاروں، افادیتی گاڑیوں اور وین شام ہیں ۔ ان میں کاروں کی فروخت21.30 فیصدکم ہوکر1432304 یونٹ ، افادیتی گاڑیوںکی8.89 فیصدکم ہوکر897406 وینوںکی34.04 فیصدکم ہوکر103754 یونٹ رہ گئی۔

دو پہیہ کی گاڑیوںکی فروخت23.15 فیصدکم ہوکر14268430 یونٹس ہوگئی۔ موٹرسائیکلوں کی فروخت میں 21.26 فیصد اوراسکوٹرز میں28.01 فیصدکمی ریکارڈکی گئی اورگذشتہ سال ملک میں فروخت 9458577 موٹرسائیکلیں اور4205194 اسکوٹر فروخت ہوئے ۔ موپیڈس کی فروخت 15.51 فیصد کم ہوکر 603242 یونٹس رہی۔