حیدرآباد : سٹی ٹریفک ایڈیشنل ڈی سی پی انیل کمار نے کہا کہ ”وہ 12ستمبر کو شہر میں گنیش کی مورتیوں کے وسرجن پروگرام کے پر امن انعقاد کے لئے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ٹریفک کی پریشانی سے بچنے کے لئے انتظامات کے تحت 2,100پولیس اہلکار تعینات کئے ہیں۔بالا پور گنیش شوبھا یاترا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کا انعقاد 18کلو میٹر کے فاصلے پر کیا جائے گا اور اس شوبھا یاترا کے راستے پر جانے والی لائنوں سے کسی گاڑی کو جانے نہیں دیں گے۔اور شہر کے تمام اہم مقامات پر پولیس حکام کی نگرانی ہوگی۔
ڈی سی پی نے کہا کہ جو لوگ اپنی گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں وہ اپنی گاڑیوں کو مخصوص پارکنگ کی جگہوں پر کھڑی کریں۔انہوں نے شہر سے باہر سفر کرنے والوں کو تاکید کی کہ وہ کسی بھی قسم کی ٹریفک پریشانی سے بچنے کے لئے شہر کے اندر سے گذرنے کے بجائے،آؤٹر رنگ روڈ کا استعمال کریں۔انہوں نے ٹینک بنڈ پر گنیش وسرجن پروگروم کا مشاہدہ کرنے کا ارادہ رکھنے والے افراد سے بھی درخواست کی کہ وہ وہاں تک پہنچنے کے لئے میٹرو ٹرینوں کا استعمال کریں۔انہوں نے گنیش پنڈال مینیجروں کو اپنے وسرجن کے پروگرام کو جلد سے جلد مکمل کرنے اور پولیس کے ساتھ تعاؤن کرنے کی تاکید کی۔