Thursday, May 30, 2024
Homesliderگودام سے 17 لاکھ روپے کے چاکلیٹس کی چوری

گودام سے 17 لاکھ روپے کے چاکلیٹس کی چوری

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ۔ ایک بظاہر عجیب و غریب واقعہ میں لکھنؤ کے چنہٹ علاقے میں نامعلوم بدمعاشوں نے ایک گودام سے ایک مشہور برانڈ کے چاکلیٹ بار کے تقریباً 150 ڈبے  چوری کر لیے ہیں۔ یہ گودام تاجر راجندر سنگھ سدھو کا ہے، جو شہر میں ایک ملٹی نیشنل چاکلیٹ برانڈ کے ڈسٹری بیوٹر ہیں۔سدھو نے پولیس کو بتایا کہ بسکٹ کے کچھ ڈبوں کے ساتھ کم از کم 150 ڈبے  جن کی قیمت 17 لاکھ روپے تھی سرقہ کرلئے گئے ہیں ۔ پولیس میں درج کروائی گئی اپنی ایف آئی آر میں سدھو نے کہا کہ وہ حال ہی میں چنہٹ میں واقع اپنے پرانے گھر سے گومتی نگر کے وبھوتی کھنڈ کے اپارٹمنٹ میں منتقل  ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرانے گھر کو تقسیم کے لیے چاکلیٹ رکھنے کے لیے گودام کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔منگل کو اسے چنہٹ کے ایک پڑوسی کا فون آیا جس نے اسے بتایا کہ اس کے گھر کا دروازہ ٹوٹا ہوا ہے۔ گھر پہنچا تو دیکھا کہ پورا گودام خالی ہے۔ چور سی سی ٹی وی کا ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر بھی لے گئے ہیں ۔

 سدھو نے پولیس کو بتایا،ایک اور پڑوسی نے مجھے اطلاع دی کہ اس نے رات کو ایک پک اپ ٹرک کی آواز سنی اور سوچا کہ میں کچھ اسٹاک لینے آیا ہوں۔ ایسا لگتا ہے کہ اس ٹرک کو شرپسندوں نے چوری شدہ اسٹاک کو لے جانے کے لیے استعمال کیا تھا۔ سدھو نے پولیس کو مزید  بتایا کہ یہ اسٹاک کچھ دن پہلے پہنچا تھا اور اسے شہر کے خوردہ فروشوں میں تقسیم کیا جانا تھا۔ ایسٹ زون کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس سید عباس علی نے کہا کہ علاقے کے دیگر حصوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے اور جلد ہی چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔